Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام سکول 15 ستمبر کو کھلیں گے… ترجمان محکم تعلیم خیبر پختونخوا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے۔ یہ فیصلہ طلباء کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق نجی سکولوں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل کرے اور 15 ستمبر سے پہلے سکول ہرگز نہ کھولیں۔ انھوں نے والدین اور طلباء سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر نجی سکول اپنی من مانیوں سے باز نہیں آئے تو والدین اپنے بچوں کو ہرگز سکول نہ بھیجیں۔ حکومت نے یہ فیصلہ بچوں کی صحت کے لیے کیا ہے۔تاکہ وہ کورونا وباء سے محفوظ رہیں۔ترجمان محکمہ تعلیم نے نجی سکولوں کے مالکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حکومت اور محکمہ تعلیم کے ساتھ تعاؤن کریں اور حکومتی فیصلے سے پہلے ہرگز سکول نہ کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ ستمبر کو سکول کھولنے کا تاریخ مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم وفاقی سطح پر وقتاً فوقتاً کرونا صورتحال کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے اور حالات کے مطابق سکول کھولنے کی تاریخ میں ردوبدل کا امکان بھی متوقع ہے تاہم یہ فیصلہ اٹل ہے کہ 15 ستمبر سے پہلے نہ کوئی سرکاری اور نہ ہی کوئی نجی سکول کھلے گا، والدین اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجیں کیونکہ درس و تدریس کا عمل پندرہ ستمبر کو ہی شروع ہوگا۔ اب تک صرف انتظامی معاملات کے لئے ایس او پیز (SOP’s) کے مطابق صرف اساتذہ کو سکول آنے کی اجازت دی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
38914