Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام سرکاری اورپرائیویٹ تعلیمی ادارے ہر جمعہ کوکشمیریوں‌کے ساتھ اظہاریکجہتی ریلی نکالیں‌گے..اعلامیہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) مجاز حکام کے احکا مات کی پیروی کرتے ہوئے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا نے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کے لئے اعلان کیا ہے کہ محکمے کے انتظامی کنٹرول کے ماتحت تمام دفاتر بشمول نظامت ابتدائی وثانوی تعلیم،ڈی سی ٹی ای، پی آئی ٹی ای،بی آئی ایس ای، کے پی ٹیکسٹ بک بورڈ، کے پی پی ایس ٓر اے،آ ایم یو، ای ایس ای ایف اور صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہر جمعہ کے روزبا رہ سے ساڑھے بارہ بجے تک کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریک جہتی کے لئے قومی جذبے سے ریلیاں اور جلوس نکالیں گے تفصیلات کے مطابق تمام سکول اور کالج اپنے طلباء کو قریبی سڑک پر ریلی کے لئے ٹھیک بارہ بجے دن لانے کو یقینی بنائیں گے جبکہ تمام دفاتر بھی بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک بند رہیں گے اور عملے کے تمام افراد ریلیوں میں شرکت کے لئے باہر سڑک پر نکلیں گے جبکہ ریلیوں کی قیادت متعلقہ ڈائریکٹرز ایم ڈیز؛ چیئرمین بی ائی ایس ایز ٹی ٹی بی اور ڈی ای اووز ریلیوں کی قیادت کریں گے۔

kashmir yakjahti GMS Golain Chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
25740