Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز عوام کے مسائل کوسننےکیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کریں..چیف سیکریٹری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز عوام کے مسائل کوسننے اورانکافوری حل نکالنے کے لئے باقاعدگی سے کھلی کچہری کے انعقاد اور دوردراز علاقوں تک رسائی یقینی بنائیں۔خراب کارکردگی پر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان
ڈویژنل کمشنرز اورتمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز دیئے گئے ٹاسکس کو جلد از جلد مکمل کریں۔کھلی کچہری سسٹم کو فعال رکھا جائے اور باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کا انعقاد ہو۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمدسلیم خان کی سربراہی میں پبلک سروس ڈیلیوری کانفرنس گزشتہ رروز کیبینٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی جانب سے دوماہ کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔اس موقع پر کمشنر پشاورامجد علی خان،کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود،کمشنر بنوں عادل صدیق،کمشنرکوہاٹ سید عبدالجبار شاہ ،کمشنر ڈی آئی خان جاوید مروت اور کمشنر مردان اورپی ایم آر یو ٹیم سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس میں کوآرڈینیٹر پی ایم آر یو شاہد محمود خان نے تمام اضلاع کی کارکردگی پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہو ں نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخو اکو ای۔گورننس، ڈسٹرکٹ پرفارمنس مانیٹرنگ فریم ورک ،ریوینیو ٹریکنگ سسٹم،ایچ آر سسٹم،فائل ٹریکنگ سسٹم و دیگر اہم سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری محمد سلیم خان نے تمام شرکاء کو بتایا کہ پی ایم آر یو سے جاری تما م مراسلوں اور ہدایات پر عمل پیرا ہونا ہوگااور کہا کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہم سب کا انتخاب کیا گیا ہے۔محمد سلیم خان نے خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کو کہا کہ اپنے کام پر توجہ دیں اور دیئے گئے ٹاسکس کو جلد از جلد مکمل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ جن اضلاع کے افسران کووہاں کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو بنا وقت ضائع کئے چیف سیکرٹری کو رپورٹ کریں تاکہ اس کے لئے قانونی حل نکالا جائے۔سلیم خان نے تمام ڈویژنل کمشنر ز کو بتایا کہ وہ اپنے افسران کے کاموں کا جائزہ لیتے رہیں اور وقتاًفوقتاً رپورٹ چیف سیکرٹری آفس بجھوائیں۔کوارڈینیٹرپی ایم آر یو نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو کھلی کچہری انعقاد پر بھی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ ان دو ماہ میں کل90کھلی کچہریاں منعقد کی گئی ہیں جن میں عوام کی جانب سے 1275شکایات پیش کی گئیں جن میں 962شکایات کا ازالہ ہوچکا ہے۔اسی طرح شاہد محمود نے صوبے میں ہونے والے انسپکشنز کے حوالے سے بتایا کہ جنوری اور فروری میں کل1124انسپکشن کئے گئے ہیں اور 88,48,289 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس پرچیف سیکرٹری نے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے اضلاع میں انسپکشن کو یقینی بنائیں اور اس حوالے سے تمام ضلعی افسران رپورٹ چیف سیکرٹری آفس ارسال کریں۔چیف سیکرٹری نے قبائلی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے اضلاع میں پی ایم آر یو سیل بنائیں اور اس کو جلد از جلد فعال بھی کریں۔
اس سسٹم پر کام کرنے پر چیف سیکرٹری نے قبائلی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی کوششوں کو سراہا۔کوارڈینیٹر پی ایم آر یو شاہد محمود نے چیف سیکرٹر ی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنوری اور فروری میں اب تک کل20,282شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں 16,139شکایات کا ازالہ ہوچکا ہے جبکہ 4,143شکایات زیر التواء ہیں جس کے ازالے پر کام ہو رہا ہے ان شکایات میں زائد المیعاد شکایات کی تعداد 868ہے اس حوالے سے سلیم خان نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو بتایا کہ پورٹل پر موصول شکایات کا ازالہ کریں اور اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے،انہوں نے کہا کہ کئی شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ان کی شکایات کو صرف پورٹل پر حل کیا جاتا ہے جبکہ اصل میں کوئی عملی کام نہیں ہوتا،اگر کسی افسریا سرکاری اہلکار نے شہری کی شکایت کو حل کئے بغیر حل کا جواب دیاتو اُس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اسی طرح ایچ آر ڈیٹا سسٹم کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ جنوری اور فروری میں ایچ آر ڈیٹا سسٹم پر 5505سرکاری اہلکاروں کی ڈیٹا کا اندراج ہوا ہے اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ایچ آر ڈیٹا سسٹم پر تمام سرکاری اہلکاروں کی ڈیٹا کا اندراج یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام افسران خدمت کے جذبے سے کام کریں اور خدمات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔
Cheif Secretary meeting on polio eradication2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19892