Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تعلیمی بورڈز میں اسسٹنٹ سیکرٹری ویمن اور اسسٹنٹ کنٹرولر ویمن کی نئی آسامیوں کی منظوری دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ایک اورانقلابی اقدام کے طور پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں طالبات کو سہولیات کی فراہمی اورخواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے اسسٹنٹ سیکرٹری ویمن اور اسسٹنٹ کنٹرولر ویمن کی نئی آسامیوں کی منظوری دے دی۔ خوایتن کیلئے مختص نئی آسامیوں پر تعینات آفیسرز بورڈز میں طالبات کے معاملات کی انچارج ہوں گی جن کا کام طالبات کی راہنمائی کرنا اور ان کے مسائل کاحل ترجیحی بنیادوں پرنکالناہوگا۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ خواتین آفیسرز کے بھرتی ہونے سے طالبات کے مسائل میں کمی آنے کیساتھ ساتھ خواتین کو روزگار کے نئے مواقع بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام تعلیمی بورڈز سے طلبہ اورطالبات دونوں کا واسطہ ہوتاہے۔ اس لئے طالبات کے مسائل کے ادراک کیلئے یہ فیصلہ کیاگیاہے تاکہ طالبات کی حوصلہ افزائی اور وہ پڑھ لکھ کر ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کرداراچھے طریقے سے ادا کرسکیں۔ مشیرتعلیم نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور عوام عنقریب بہت بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں کو سہولیات کی فراہمی پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئے اساتذہ بھی بھرتی کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہے، نقل کی روک تھام کو یقینی بنایاجاچکاہے اورامتحان کے نتائج بھی خالصتاً میرٹ پر ہوں گے۔ تاہم امتحانی عملے اور تمام ہالز کی نگرانی ہوگی اور غلطی کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
19782