Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تریچ میں لوگوں کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ قائم کیا جائیگا۔ساجد اللہ ایڈوکیٹ

شیئر کریں:

چترال(بشیر حسین آزاد)سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ تریچ میں پولیس چوکی کافی عرصے سے موجود ہے جو تھانہ موڑکہوکے حدود میں آتا ہے ۔ تریچ کے آخری گاؤں سے ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تھانہ موڑکہو جانا پڑتا ہے جہاں تک پہنچنے میں پیدل بارہ گھنٹے لگتے ہے جوکہ اُن افراد کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور خاص کربرف باری کے موسم میں برفانی تودے گرنے کا شدید خطرہ ہوتا ہے جس سے لوگوں کی جان خطرے میں پڑنے کے قوی خدشات موجود ہے۔اُنہوں نے کہا کہ موڑکہوتھانہ والوں کے لیے بھی اس لیے مشکل ہے کہ تحقیقات کے لیے پانچ گھنٹے گاڑی میں روز جانا ہوگا۔اُنہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ لوگوں کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تریچ میں الگ تھانہ قائم کیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20448