Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ میں فرق.؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔بقلم فضل رحیم بابا

شیئر کریں:

  ہم ڈگری ہولڑر ضرور ہیں ہم تعلیم یافتہ ضرور ہیں مگر ہمیں تربیت یافتہ ہونے میں بہت وقت لگے گا کیونکہ ہم انفرادی ترقی کے پیچھے بھاگ رہے ہے ہمیں معاشرے سے کیا لینا دینا ہے پاکستان میں قانون تو موجود ہے لیکن صرف اوراقوں کے صفحات میں دیکھنے کو ملتا ہے اسکا مین وجہ انا پرستی اور supremacy ہے ہر کوئی اپنے آپ کو اپنے فیلڈ کا قائد مان بیٹھا ہے ہمارے ایجوکیشن سسٹم میں ڈگریاں ہزاروں کی تعداد میں تقسیم ہو رھے ہیں لیکن ہم تربیت سے محروم ہے ہم ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں ہم ٹریفک کے قوانین تک  نہیں مان رہے ہیں اور پامال کر رہے ہیں لیکن جب ہم بیرون ملک جاتے ہیں تو کہتے یہاں قانون سخت ہے گنٹھوں تک انتظار کرتے سگنل کے لیے جب بات کی جائے تو ہم کہتے ہیں پاکستان ہے یار یہاں سب کچھ چلتا ہے کون پوچھتاہے اس بات سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ ہماری بنیادین ٹھیک نہیں ہیں ہم دوسرون کو تو نصیحت کرتے ہیں خود عمل نہیں کرتے ہیں  ہم آج بھی اپنی حالت ٹھیک کرنے کے لیے (خضر) کو ڈھونتے ہیں ہم ہر روز غلطی کرتے ہیں لیکن تسلیم نہیں کرتے ہیں ۔

جہاں ڈگریوں کو پیسوں کی رسیدیں سمجهی جاتی ہو جہاں نصیحتوں کو گپ شپ سمجھی جاتی ہو وہاں سب ڈگری یافتہ ہی ملیں گے تربیتہ یافتہ نہیں اور جہان تعلیم کا مقصد صرف پیسہ ہوں وہاں نوکر ہی پیدا ہوتے ہیں لیڈر نہیں  ہم ایسے نظام میں پلے بڑے ہوئے ہیں  جہان کوئی بندہ لاکھوں اچھے کام کریں وہ کوئی نہیں دیکهتا ہے اگر ایک علطی کریں تو لاکھوں اچھے کاموں پر پانی پھر دیتے ہیں.

ہمیں چاہئے اپنی زاتی ترقی کو ترجیح دینے کے بجائے معاشرے کی فلاح کے لیے کام کریں تب ہم ترقی کی راہون میں گامزن ہونگے انشاء اللہ


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
42522