Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحریک حقوق عوام اپرچترال کی طرف سے عوامی تحریک مستوج کی بھرپورحمایت کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں‌بونی شندورروڈاورمستوج بروغل روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں جاری عوامی دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ہے . عوامی تحریک کے پریس سیکریٹری پرویز لال نے چترال ٹائمز ڈآٹ کام سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوامی تحریک مستوج کے عوام کے مطالبے کی بھر پورحمایت کرتی ہے اوراس تحریک میں‌ان کے ساتھ ہے . انھوں نے بتایا کہ بونی مستوج شندورروڈ کی تعمیر کا مطالبہ نہ صرف ملحقہ علاقوں‌کا درینہ مسئلہ ہے بلکہ دونوں اضلاع کے عوام کے ساتھ یہاں‌سے گزرنے والے سیاح بھی مشکلات کا شکار ہیں. جبکہ موجودہ حکومت سیاحت کی ترقی کیلئے بھی کوشان ہے.

تحریک حقوق عوام اپر چترال بونی مستوج روڈ کے حوالے سے پہلے بھی احتجاجی مظاہرہ کرچکی ہے اور روڈ کی تعمیر میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھاکر متعلقہ ٹھیکدار سے ریکوری بھی کروا چکی ہے۔

موجودہ تحریک پر بھی تحریک حقوق عوام اس تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی اور اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتی ہے عوام کے جائز مطالبات تسلیم کرکے عوام کو مطمئن کرے بصورت دیگر تحریک حقوق عوام ، عوام مستوج کے ساتھ ملکر تحریک آگے بڑھائے گی۔
awami tahrik upper chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23339