Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تجار یونین دروش کے صدر حاجی شاد محمد انتقال کر گئے؛ نماز جنازہ اور تدفین منگل کے روز ہوگی

Posted on
شیئر کریں:

دروش(چترال ٹائمز رپورٹ) دروش کے معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت حاجی شادمحمد اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ حاجی شاد محمد کی جسد خاکی دروش پہنچا کر(کل) 24اپریل بروز منگل کے روز دن 2بجے کی نماز جنازہ کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں اداکرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا جائیگا۔ حاجی شاد محمد پر چند روز قبل فالج کا حملہ ہوا تھا جسکے بعد انہیں فوری طور پر پشاور اور بعدازاں اسلام آباد منتقل کردیا گیا تھا جہاں پر پیر کے روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

حاجی شاد محمد تجار یونین دروش کے صدر تھے اور ساتھ ساتھ فعال سیاسی و سماجی کارکن تھے۔ مرحوم سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔ حاجی شاد محمد مایہ ناز سپورٹس مین تھے اور ہاکی اور فٹ بال کے بہترین پلیئر تھے ۔ حاجی شاد محمد افغان ہاکی کلب کے علاوہ سپر ینگ سٹار سپورٹس کلب دروش کو فعال بنانے میں پیش پیش رہے جبکہ آئیڈیل کلب دروش کے بھی سرپرست تھے۔ حاجی شاد محمد ایک خوش مزاج، خوش گو اور ملنسار انسان تھے اور مختلف فورم پر عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے رہے۔ انکی وفات پر تجار یونین دروش نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت منگل کے روز دروش بازار بند رہے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
9115