Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تاریخی بروغل فیسٹیول رنگا رنگ تقریب کے ساتھ شروع ہوگیا، دو دن جاری رہیگا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) سطح سمندر سے14 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع اپر چترال کی خوبصورت وادی بروغل میں منعقد ہونے والا سالانہ بروغل فیسٹیول رنگا رنگ تقریب کے ساتھ شروع ہو گیا، دو روزہ فیسٹیول میں یاک پولو، گدھے پر کھیلی جانے والی پولو، کرکٹ، رسہ کشی، میراتھن ریس، بزکشی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے، سینئر صوبائی وزیر کھیل، سیاحت، میوزیم، آثارقدیمہ اور امورنوجوانان عاطف خان کی ہدایت پر اپر چترال کی وادی بروغل میں منعقد ہونے والاسالانہ بروغل فیسٹیول 12 اور13ستمبر تک جاری رہے گا،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے تعاون سے چترال کے ثقافتی میلوں میں شامل بروغل فیسٹیول میں ٹینٹ ویلیج بھی لگایا گیا ہے، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان کا کہناہے کہ بروغل فیسٹیول پہلے6سے 8ستمبر کو منعقد ہونا تھا تاہم محرم الحرام کے باعث بروغل فیسٹیول چند دنوں کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے اور اب بروغل فیسٹیول 12 اور13ستمبر کو اپر چترال کی وادی بروغل میں شروع ہو گیا ہے، چترال کے سالانہ میلوں میں شامل بروغل فیسٹیول کیلئے غیر ملکی اور ملکی سیاح ہر سال جاتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے ساتھ مل کر تیاریاں کی گئی ہیں، فیسٹیول میں یاک پولو، گھوڑوں اور گدھوں پر پولو میچز،فٹبال، کرکٹ، میراتھن ریس، رسہ کشی، بزکشی میچ، یاک ریس اور دیگر مقابلے منعقد کئے جائینگے،ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے بھی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ بروغل وادی چترال شہر سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر جبکہ سطح سمندر سے 14 ہزار 500 فٹ بلندی پر ہے اور اس فیسٹیول کیلئے چترال کے مختلف علاقوں سے شہری بروغل کا رخ کرتے ہیں، ڈی سی اپر چترال شاہ سعود کا کہنا تھا کہ چترال کے سالانہ فیسٹیول اور تہواروں میں شامل بروغل فیسٹیول کو بہترین انداز میں منایا جارہا ہے۔
Broghil festival chitral 2
Broghil festival chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
26044