Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تاجر برادری اور ڈرائیور یونین شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے عاشقان رسولؐ کے صفوں میں شامل ہوئے۔۔تحصیل ناظم

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس ، سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن وضلع چترال کے ممتاز مذہبی و سماجی راہنماؤں قاری جمال عبدالناصر ، مولانا عبدالسمیع آزاد، قاضی محمد نسیم ، قاری مبارک خان، قاری فضل حق، پرنسپل نصرت الٰہی ، حافظ سرا ج احمداور صلاح الدین طوفان نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں چترال کے تاجر برادری، ڈرائیور یونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ صر ف ناموس رسالت ؐ میں گستاخوں کے خلاف ایک روزہ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کرکے عاشقان رسولؐ کے صفوں میں شامل ہوئے۔ یہ ہڑتال کسی دنیاؤی مقصد یاعہدے کیلئے نہیں تھا بلکہ یہ کام دینی اور اخروی نجات کیلئے تھا جسے آپ نے کامیاب بنا کر اپنا پر امن احتجاج پوری دنیا پر واضح کیا۔مسلمانوں کے جذبات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایک مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے اور کمیٹی کے رپورٹ کا انتظار ہے۔ انشاء اللہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور تمام مسلمانوں پر حقیقت واضح ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3128