Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بی ایل ایس اواورویلج کونسلز کے زیراہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلے میں تقریب اوراگاہی واک

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (BLSO) کے آفس میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن مستوج نور محمد ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پرویز ،تحصیل میونسپل آفیسر کریم اللہ ،سوشل ویلفر آفیسر نبی حسین ،ایریا منیجر AKRSP حسین ولی ،کے علاوہ مختلف سکولوں کے پرنسپل صاحباں ،اساتذہ کرام ،اسٹوڈنٹس اور تنظیمات کے نمائنداگاں نے شرکت کیں ۔
منیجر BLSO شیر افضل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر AAC نورمحمد نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کا دیا ہوا ایک نعمت ہے اس کو صاف اور سرسبز شاداب رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انھوں نے صفائی کے سلسلے میں چترالیوں کی تعریف کی اور کہا کہ آپ لوگ بہت مہذب اور صفائی پسند ہیں ،ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس مہم میں بھر پور حصہ لیں گے ۔تحصیل میونسپل آفیسر کریم اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹی ایم اے مستوج اس سلسلے میں بھر پور محنت کررہی ہے ۔انشاء اللہ عوام کے تعاؤن سے اس مہم کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ اس کو پائیدار بنیادوں پر قائم رکھیں گے ۔اس سلسلے میں BLSO کو لیکر بھر پور مہم شروع کریں گے ۔انھوں نے اس سلسلے میں BLSO کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیے تاکہ لوگوں خصوصاً بچوں میں صفائی کی اہمیت کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جا سکیں ۔نائب ناظم بونی ون پرویز لال نے کہا کہ چودہ سو سال پہلے آپﷺ نے صفائی کو نصف ایما ن قرار دیا ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نہ صرف اپنے گھروں کو بلکہ پورے علاقے کو صاف رکھ کر ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں کردار ادا کرسکیں ۔انھوں نے اس موقع پر BLSO کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا آیا ہے ۔علاقے کے عوام اور منتخب نمائندے BLSO کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دکھتے ہیں ۔تقریب کے بعد ایک اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ واک BLSO آفس سے شروع ہو کر بونی بازار چوک میں اختتام پذیر ہوا ۔واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تھا ۔واک کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔
clean and green walk booni mastuj


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
14664