Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بی آر آئی نے عالمی معیشت، تجارت کا ڈھانچہ تشکیل دیا، پاکستانی سفیر معین الحق

Posted on
شیئر کریں:

بی آر آئی نے عالمی معیشت، تجارت کا ڈھانچہ تشکیل دیا، پاکستانی سفیر معین الحق

بیجنگ(چترال ٹایمز رپورٹ )چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) نے بڑی حد تک عالمی معیشت اور تجارت کے ڈھانچے کو تشکیل دیا ہے اور اس نے علاقائی اقتصادیات کے تصور کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے ارکان کے درمیان کچھ شکوک و شبہات کو ختم کر دیا ہے اور تعاون اور باہمی فائدے کے اصول پر مبنی مختلف شراکتداروں کے درمیان تجارت، کاروباری اور ثقافتی تعاون کا ایک پل بنایا ہے۔وہ یہاں 13ویں چائنا اوورسیز انویسٹمنٹ فیئر سے خطاب کر رہے تھے۔گزشتہ 10 سالوں میں، BRI کے تحت، پاکستان نے 880 کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھایا ہے، توانائی کے 13 نئے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، اور 8000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔معین الحق نے مزید کہا کہ کووڈ۔19 کی وبا کے اثرات اور معاشی کساد بازاری اور قدرتی آفات کے چیلنجوں کے باوجود، اصل ٹائم ٹیبل حاصل کیا گیا اور پاکستان میں منصوبے وقت پر مکمل ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ دہائی میں چین نے 151 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 200 سے زائد بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں، جس سے 3000 سے زیادہ تعاون کے منصوبے بنائے گئے ہیں۔اس اقدام نے 1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ہے، بی آر آئی کے راستے میں موجود ممالک کے لیے 420,000 ملازمتیں پیدا کی ہیں اور 40 ملین سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔

 

ریلوے مالی بحران شدید، تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کا احتجاج

لاہور / راولپنڈی(سی ایم لنکس)پاکستان ریلوے شدید ترین مالی بحران کے باعث تاحال ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام ہوگیا ہے، جس سے ملازمین شدید گھریلو پریشانیوں کا شکار ہو گئے ہیں۔لاہور ڈیزل شیڈ میں ریلوے پریم یونین سی بی اے نے احتجاج کیا، رواں ماہ کی تنخواہیں تاحال نہ ملنے سے شدید پریشان ہیں جبکہ عید الاضحی میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔صدر پریم یونین لاہور ڈویڑن فیاض احمد شہزاد،سیکریٹری خضر حیات بیگ،سینئرنائب صدر محمد جمیل ملک اور آرگنائزر حاجی عزیز مدنی نے وزیر ریلوے سعد رفیق اور سی ای او ریلوے ارشد سلام خٹک سے اپیل کی ہے کہ وہ تنخواہوں کا بندوبست کریں۔یاد رہے کہ یہ ایڈوانس نہیں بلکہ مقررہ تاریخوں پر ملنے والی تنخواہیں تھی جو اب تک نہیں مل سکی ہیں جس سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی راہنما ناصر مجتبیٰ نے مطالبہ کیا کے فوری تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے وگرنہ آئندہ ہفتے ملک بھر کے اسٹیشنوں پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کوکراچی میں ہوگا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پیرکو کراچی میں ہوگا۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مرکز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کی عمارت میں ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے زونل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد ابوالخیر آزاد کریں گے۔

 

افغانستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ ) قومی ادارہ صحت پاکستان نے افغانستان میں پولیو کیس کی تصدیق کر دی جس کے مطابق افغانستان سے رواں برس کے پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔ ذرائع این آئی ایچ نے بتایا کہ پولیو کا شکار 6 سالہ بچی کا تعلق افغان صوبے ننگرہار سے ہے، 6 سالہ بچی 18 مئی کو پولیو سے معذور ہوگئی تھی۔پولیو کا شکار بچی کو معذور ہونے پر علاج کیلیے پشاور لایا گیا تھا۔ پولیو کا شکار بچی سے ٹیسٹ سیمپلز 22 مئی کو لیے گئے تھے۔افغانستان کے پولیو ٹیسٹ قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ہوتے ہیں۔ عالمی سطح پر پاکستان اور افغانستان کو ایک پولیو بلاک قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ وزارت صحت نے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے دو مقامات پر پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔ ترجمان وزارت صحت نے پشاور کے دو مقامات لڑمہ اور نرے خوڑ سے لیے جانے والے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کیخلاف جنگ میں متحد ہیں، پشاور کے 2 مقامات لڑمہ اور نرے خوڑ میں پایا جانے والا وائرس جینیاتی طور پر افغان کے صوبے ننگرہار میں موجود وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔وفاقی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیو پروگرام کا پولیو سرویلنس نظام مؤثر اندازمیں کام کررہا ہے، وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پْرعزم ہیں۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو کیخاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75808