Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر فراہم کرینگے..بل گیٹس

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ابو ظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات کی، بل گیٹس نے حکومت پاکستان کی بیماریوں کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے انہیں پولیو کے خاتمے اور ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا
.
اسلام آباد (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ابو ظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں بل گیٹس نے حکومت پاکستان کی بیماریوں کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے، ملاقات میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پولیو کے خاتمے اور ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا، بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان سے بیماریوں کے خاتمے کے لئے بل گیٹس فانڈیشن اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر فراہم کریں گے۔ بیان کے مطابق حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی جبکہ بل گیٹس پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 1.08 بلین ڈالر فراہم کریں گے۔ پولیو کے اعلی سطحی اجلاس کیلئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزاابوظہبی میں ہیں جہاں پر وہ ناروے کے نائب وزیر اکسل جیکوسن، ڈائریکٹر سی ڈی سی رابرٹ ریڈ فیلڈ، صدر بل گیٹس اینڈ ملنڈا فانڈیشن کرس ایلس سے بھی ملاقات کی ہے۔ان اجلاسوں کا مقصد پاکستان سے بیماری کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی سطح پر تعاون کو بڑھانا اور عالمی ماہرین کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے نائب وزیر ناروے اکسل جیکوسن سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر صحت نے سی ڈی سی کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ سے ملاقات میں کہا کہ سی ڈی سی کی پاکستان میں صحت کے میدان میں کوششیں قابل ستائش ہیں۔ وزیر صحت نے نیشنل ایکشن پلان، ایچ آئی وی بارے میں تفیصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے درپیش چیلنجز اور حکومت کی حکمت عملی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر سی ڈی سی نے مکمل طور پر پاکستان کو صحت کے شعبے میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیر صحت نے صدر بل اینڈ ملنڈا گیٹس کرس ایلس سے بھی ملاقات کی۔ وزیر صحت نے اس دوران پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ عالمی برادری کی پاکستان سے بیماریوں کے خاتمے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ پریذیڈنٹ بل اینڈ ملنڈا گیٹس نے حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے اور کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں فانڈیشن پچھلے کئی سالوں سے سرگرم ہے اور پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے مزید بھی کوششیں جاری رکھیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
28833