Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خیبر پختونخوا کے 57 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری

Posted on
شیئر کریں:

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خیبر پختونخوا کے 57 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری

 

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کا اجلاس منگل کے روز کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے گوڈ گورننس اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ انتظامی سیکرٹریز کو حال ہی میں تفویض کی گئی ذمہ داریوں کے تحت متعلقہ اضلاع میں آٹے کی تقسیم کے عمل کی نگرانی جاری رکھیں۔ انکا کہنا تھاکہ صوبے میں آٹے کی کمی نہیں ہے سکیم کیلئے اہل تمام خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔ اب تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خیبر پختونخوا کے 12لاکھ سے زائد خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا جا چکا ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر 57 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا جائے گا۔

 

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت قائم کمیٹی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے۔ رمضان المبارک میں عوام کو سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ موسم بہار کے پیش نظر شجرکاری مہم کا اجراء کیا جا چکا ہے۔ جس میں تمام متعلقہ محکموں کو بھر پور حصہ لینا چاہیے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر توجہ جنوبی اضلاع پر مرکوز کی جائے انتظامی سیکرٹریز پولیو مہم کی بھی اضلاع کی سطح پر نگرانی کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ امسال ڈینگی ممکنہ طور پر وبائی شکل اختیار کر سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ متعلقہ حکام اسکی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات اٹھائیں اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کنٹرول پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72978