Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی میں قائم سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے خواتین سنٹر کو دوبارہ فعال بنایا جائے۔ تحریک حقوق عوام

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں صوبائی حکومت کے زیر انتظام خواتین کے لئے دستکاری اورمختلف دوسرے ہنر مفت سیکھنے کیلئے سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ (SIDB) کے نام سے ادارہ 1986 سے قائم تھا۔ اس ادارے سے اپر چترال کے تمام علاقوں سے خواتین مستفید ہو رہی تھیں۔ 4 اگست 2021 کو مزکورہ دفتر میں آتشزدگی کے واقعے سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور ساری مشینیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

اس واقعے کے بعد متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بھی دورہ کیا مگر تاحال مذکورہ سینٹر کو کسی متبادل جگہ منتقل کرکے فنکشنل نہیں کیا گیا ہے۔ مذکورہ سینٹر علاقے کی اہم ضرورت ہے جس سے علاقے کی غریب خواتین مفت ہنر سیکھ کر باعزت روزگار کما رہی ہیں۔ مندرجہ بالا حقائق کی روشنی میں تحریک حقوق عوام اپر چترال متعلقہ ادارے، ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ایم-این-اے، ایم۔پی۔اے اور صوبائی حکومت سے پرزور گزارش کرتی ہے کہ مذکورہ سینٹر کیلئے متبادل عمارت اور مشینوں کا بندوست کرکے جلد از جلد سینٹر کو فعال کیا جائے تاکہ جن خواتین کے کورسز نامکمل رہ گئے ہیں وہ مکمل ہوں اور دوسرے خواتین بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52003