Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی میں جاری انٹر سکول زونل ٹور نامنٹ اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( جمشید احمد)محکمہ تعلیم خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام اور گورنمنٹ ہای سکول بونی کے زیر نگرانی انٹر سکول زونل ٹور نامنٹ بونی زون میچز تحصیل اسٹیڈیم گھلی بونی میں گزشتہ دن اختتام پزیر ہوے ۔ جن میں مختلف سکولوں سے طلبا مختلف کھیلوں میں حصہ لیے جن میں فٹ بال ولی بال ،کر کٹ اور ادبی پروگرامات شامل تھے فٹ بال کا فائنل حسن البنا ماڈل سکول وریجون اور ہائی سکول کوشٹ کے درمیان کھیلا گیا ۔ جس میں حسن البنا ماڈل سکول وریجون نے کامیابی حاصل کی،ولی بال کا فائنل پامیر سکول اینڈ کالج بونی اور گورنمنٹ ہائی سکول دراسن کے درمیان کھیلا گیا پا میر سکول اینڈ کالج بونی نے کامیابی حاصل کی۔ کر کٹ کا فاینل سی بی ایس ریشن اور ہائی سکنڈری سکول بروم اویر کے درمیان کھیلا گیا سی بی ایس ریشن کی فاتح رہی۔ اخری دن کے مہمان خصوصی نائب ناظم تحصیل مستوج فخروالدیں تھے ان کے ہمراہ وی سی ناظم بونی پر ویز لال بھی موجود تھے اس کے علاوہ مختلف سکولوں کے اساتذہ کرام پرنسپل صاحباں اور شایقین کی کثیر تعداد موجود تھے آخر میں ونرز میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کی گی ، اس طرح ادبی سرگرمیوں کے مقابلے بھی ہوے جن میں اردو تقریر ہای سکول ویجون، ذہنی ازمایش ہائی سکنڈری سکول بروم اویر، نعت خوانی گورنمنٹ ہای سکول موژگول، ملی نعمہ اکسفورڈ سکول اینڈ کالج بونی، انگریزی تقریر، مضمون نویسی، حسن قرات، قومی ترانہ گورنمنٹ ہای سکول بونی نے اپنے نام کر لی۔
inter school tournament booni zone 3

inter school tournament booni zone 4

inter school tournament booni zone 5
inter school tournament booni zone 6
inter school tournament booni zone 8

inter school tournament booni zone 2

inter school tournament booni zone 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15027