Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 بونی بزند روڈ کے لئے خاطرہ خواہ فنڈز مختص کرکے اسی مالی سال کے دوران اس کی تکمیل کو یقینی بنائی جائے۔ محمد سعید خان 

Posted on
شیئر کریں:

 بونی بزند روڈ کے لئے خاطرہ خواہ فنڈز مختص کرکے اسی مالی سال کے دوران اس کی تکمیل کو یقینی بنائی جائے۔ محمد سعید خان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال جے یوآئی کے سینئر لیڈر، سابق ممبر تحصیل کونسل مستوج اور ریٹائرڈ ی پی او محمدسعید خان لال نے وفاقی بجٹ میں تورکھو کے بونی بزند روڈ کے لئے فنڈز نہ مختص نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکمران وقت سے سوال کیا ہے کہ کیا وہ تورکھو اور وادی تریچ کو پاکستان کا حصہ نہیں مانتے ہیں یا ان علاقوں میں رہنے والوں کو پاکستانی نہیں مانتے ہیں کہ اسے ہر بار اور ہر بجٹ میں نظر انداز کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے 30کلومیٹر کا سڑک 20سال میں مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

 

ہفتے کے روز جاری کردہ پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ 9جون کو فیڈرل بجٹ سے اہالیان تورکھو اور تریچ کو شدید مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا جوکہ اس روڈ کی تکمیل کے لئے خاطر خواہ فنڈز کی بجٹ میں رکھے جانے کے خواب دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک شرمناک بات ہے کہ دو دہائی سالوں سے بونی بزند روڈ زیر تعمیر ہے اور ایک نسل اس سڑک کی مکمل دیکھنے کا تمنا دل میں لئے اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔ محمد سعید خان لال نے کہاکہ تورکھو کے عوام کی شرافت اور قانون پسندی سے ناجائز نہ اٹھایا جائے جو ایک دفعہ احتجاج پر اترآئے تو ان کا سامنا کرنے یا انہیں خاموش کرنا کسی کے بس کی بات نہیں رہے گی جوچترال کی تاریخ میں اپنی شجاعت، بہادری کے ساتھ ساتھ شرافت میں بھی نام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس روڈ کی تکمیل سے ایک طرف مقامی آبادی کا مسئلہ حل ہوجائے گا تو دوسری طرف سیاحت کو ترقی مل جائے گی اور یہاں کی جنت نظیر وادیوں تک رسائی ممکن ہوجائے گا تو معدنیات سے مالامال اس علاقے میں ملکی معیشت کو سہار ا بھی مل جائے گا جوکہ ناقص روڈ انفراسٹرکچر کی وجہ سے ابھی تک نظروں سے اوجھل ہے۔ محمد سعید خان لال نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ تورکھو کے پرامن عوام کی غیض وغضب کا انتظار کئے بغیر بونی بزند روڈ کے لئے خاطرہ خواہ فنڈز مختص کرکے اسی مالی سال کے دوران اس کی تکمیل کو یقینی بنائی جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
75512