Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی بازار کے مسائل بارے تجاریونین بونی کے نمائندوں کا ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں کے ساتھ اہم نشست ، مسائل کے حل کے لیے فوری اقدات اُٹھانے یقین دہانی 

شیئر کریں:

بونی بازاز کے مسائل بارے تجاریونین بونی کے نمائندوں کا ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں کے ساتھ اہم نشست ، مسائل کے حل کے لیے فوری اقدات اُٹھانے یقین دہانی

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تجار یونین بونی کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے سلسلے میں محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر الیاس احمد تحصیلدار مستوج کی زیر صدارت ایک ایم میٹنگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں تحصیل میونسپل آفسر مستوج مصباح الدین ، سب ڈویژنل افسر پبلک ہیلتھ مستوج، تجار یونین بونی کے صدر رحیم خان ،نائب صدر عبدالجبار،ذاکر زخمی اور غلام ربانی و دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں بونی بازار کے لئے پینے کے پانی کی عدم دستیابی ، اوارہ کتوں کی بازار میں بھرمار اور بازار کے اندر سبزی والی گاڑیوں کی پارکنگ سمیت دوسرے مختلف مسائل پر تبصرہ کیا گیا۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ سب ڈویژنل افسر پبلک ہیلتھ بازار کے احاطے میں صارفین اور مسافروں کے لئے پینے کے پانی کی دستیابی کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گا تاکہ صاف پانی کی دستیابی یقینی ہو۔

اوارہ کتوں سے نجات کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر اپر چترال اور تحصیل میونسپل آفسر مستوج اپس میں مل بیٹھ کر فوری طور پر کوئی لائحہ عمل طے کریں گے تاکہ اوارہ کتوں کے حملے سے راہگیر محفوظ رہ سکیں۔ اس طرح بازار کے اندر غیر ضروری پارکنگ، سبزی والے گاڑیوں اور سامان بردار گاڑیوں کی پارکنگ سمیت نقل و حمل کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تحصیل میونسپل آفسر مستوج ایک موثر پلان تیار کرنے کو یقینی بنائے گا۔
تحصیلدار مستوج نے بازار ایریا کی صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل کےفوری حل کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات سے متعلق متعلقہ اداروں کے سربراہان کو اگاہ کیا۔

chitraltimes booni trade union meeting with tehsildar mastuj2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89538