Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی ایم ایچ پی سے بجلی کی ترسیل شروع کرنے کے سلسلے اے ڈی سی کے زیر صدارت اجلاس

شیئر کریں:

بونی(ایس این پیرزادہ ) ایس ار ایس پی کی تعاون سے بونی شہر کے لیے تعمیر شدہ ۵۰۰کےوی دومادومی پاوراسٹیشن سے ضلعی ہیڈکواٹر کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد عرفان الدین کی صدارت میں پاور کمیٹی بونی،عوامی نمائیندگان،تجاریونین کے نمائندوں اور ایس ار ایس پی حکام کا مشترکہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا.
اجلاس کے شرکا نے عوامی مفاد کے اس اہم منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پرافسوس کا اظہار کیا،ایس ایس او ایس ار ایس پی عنایت اللہ خوش احمد نے شرکا کو یقین دلایا کہ اس پروجیکٹ سے تجرباتی بنیادوں پر بونی شہر کے کچھ حصوں کو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اور دو سے تین دنوں کے اندر ٹرانسمیشن لائین کی بحالی کے بعد پورے علاقے کو بجلی فراہم کی جاے گی،جبکہ بی ایم سی بونی سے لیکر سابقہ بونی پاور ہاوس تک ٹرانسمیشن لائین بچھانے کی زمہ داری پراجیکٹ کنٹریکٹر چیرمین فیص الرحمن نے اپنے سر لے لیا۔اے ڈی سی نے ادارے اور چیرمین کو ہدایت کی کہ تین دنوں کے اندر تمام رکاوٹوں کو دور کر کے بونی ایم ایچ پی سے بونی شہر کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی شروع کی جائے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج ریاض خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بونی مکرم خان بھی موجود تھے۔
Booni adc meeting on mhp 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24521