Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی،آل پارٹیز اجلاس،کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری اور توکہو، موڑکہومیں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا مطالبہ

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز)آل پارٹیز اپر چترال کی ایک میٹنگ زیرِ صدارت فضل الرحمٰن صدر اے۔این۔پی اپر چترال شاہ وزیر ہاوس بونی میں منعقد ہوئی جس میں اپر چترال کے مختلف سیاسی پارٹیوں کی نمائندگان نے شرکت کی۔ ان میں امیر اللہ پی۔پی۔پی، مولانا جعفر خان جے۔یو۔ائی،کشافت یونس مسلم لیگ،ظفراللہ پروازؔ مسلم لیگ،شاہ وزیر اے۔این۔پی،فیض الرحمٰن اے۔این۔پی، سردار حکیم پی۔ٹی۔ائی اور پرنس سلطان الملک مسلم لیگ شامل تھے۔ میٹنگ میں ذیل متفقہ قرار داد منظور ہوئی۔

یہ کہ عوامی منتخب نمائیندے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ کرونا وائریس کے تشویشناک صورت حال کے پیش نظر اپر چترال میں کرونا ٹیسٹنگ لیب کی فوری سہولت دی جائے۔ یہ کہ تورکھو،موڑکھو میں قرنطینہ مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے۔تاکہ بونی مرکز پر بوجھ کم ہو۔نیچے اضلاع سے انے والے لوگوں کو ان کے قریبی علاقوں پر منتقل کر کے نگرانی کے لیے طریقہ کار واضع کی جائے۔پشاور وَ دیگر علاقوں سے چترال انے والے مسافروں کو اس وقت بھاری کرایہ ادا کرکے آنا پڑتا ہے اور ٹرانسپورٹر حضرات حالات سے ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں۔ ان پر کڑی نظر رکھی جائے۔موجودہ صورت حال کے پیش نظر اپر چترال میں کل وقتی DHOتعینات کی جائے۔دوسرے اضلاع سے انے والے مال بردار گاڑی،مرغی فروش اور سبزی فروشوں کو حالات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا پابند بنایا جائے۔جو اب تک کسی بھی حفاظتی ہدایات پر عمل پیرا نہیں ہیں۔رمضان المبارک اور لاک ڈاون کے پیش نظر یوٹلیٹی سٹورز میں ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ عوام کو حکومت کے اعلان کردہ پیکیج سے مکمل مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔

upper chitral all parties ijlas 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34767