Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بورڈآف ریونیو کے 28 ملازمین کی ترقی،7تحصیلداروں کی مستقلی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشارت کی روشنی میں 7تحصیلداروں کو مستقل اور 16اہلکاروں کو عارضی بنیادوں پر تحصیلدار گریڈ 16کے عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے گئے جبکہ ایک افسر سمیت 5ملازمین کو ترقی دے دی گئی، محکمہ کے ترجمان کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں کے 3الگ الگ اجلاس سینئر ممبر بورڈ ا ٓف ریونیو سید ظفر علی شاہ کی زیر صدارت ہوئے جس میں عبدالسلام، محمد خان، محمد نعیم، جہان علی، بخت جان، سحر دین، عامر عبداللہ خان کو مستقل طور پر تحصیلدار بنا دیا گیا جبکہ ڈی آر اے سعید احمد،نائب تحصیلدارشہریار خان، ذوالفقار خان، شکیل احمد، شان احمد، محمد جمشید، محمد امتیاز، عصمت اللہ، ڈی آر اے نیک محمد، نائب تحصیلدار ساز محمد، محمد ایوب، ہمایون خان سب رجسٹرار، مظہر علی،محمد طارق، سید جہان شاہ ڈسٹرکااٹ قانونگو اور ڈسٹرکٹ ریونیو اکاؤنٹنٹ یار محمد کو عارضی بنیادوں پر تحصیلدار کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔بورڈ آف ریونیو کے ارشاد احمد کو سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17، شوکت اللہ کو اسسٹنٹ گریڈ16،شاہدہ خورشید، سید نواز اور محمد سہیل کو جونئیر کلرک گریڈ11میں ترقی دے دی گئی، ایس ایم بی آر سید ظفر علی شاہ نے ترقی پانے والے ملازمین کو پروموشن آرڈر دئیے اور انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال میں کسی کو آؤٹ آف ٹرن ترقی نہیں دی جا سکتی کیونکہ محکمہ کا میکنزم نہایت فعال ہے اور کوئی ملازم بیک ڈور سے ترقی حاصل نہیں کر سکتا، ترقی پانے والے تمام ملازمین محنتی ہیں اور اپنی خدمات اور سینیارٹی لسٹ کے مطابق ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ترقی پانے والے تمام ملازمین کو مبارکباد دی اور ادارے کی ترقی اور نیک نامی کے دن رات کو ششیں کرنے کی ہدایت کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
39728