Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بلے کا انتخابی نشان: الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

بلے کا انتخابی نشان: الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا انتخابی نشان دیے جانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ نے انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔عدالتِ عالیہ نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکمِ امتناع جاری کیا اور اپنے حکم میں کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا، چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا انتخابی نشان دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس دو دن جاری رہا، تاہم آج یعنی تیسرے دن الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے

سوات(سی ایم لنکس)تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں آج آر او نے مسترد کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے اہم رہنما سہیل سلطان ایڈووکیٹ نے کاغذات مسترد ہونے کی تصدیق کردی ہے، وجوہات جلد سامنے اجائیں گی۔واضح رہے کہ مراد سعید این اے 4 سے 2018ء کے الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وزارت مواصلات کے وزیر مقرر ہوئے تھے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83570