Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بلے کا انتخابی نشان: الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

شیئر کریں:

بلے کا انتخابی نشان: الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلے کا انتخابی نشان بحال کرنے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے پر مشاورت کے بعد قانونی ماہرین سے مشاورت کی جو مکمل ہوگئی۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی۔درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے خصوصی دو رکنی بینچ بنا کر جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے 26 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات کالعدم اور انتخابی نشان بلے کے فیصلے کو معطل کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کے احکامات بھی دئیے تھے۔

 

شوکت خانم کو فنڈز جمع کرنے کی اجازت دی جائے، صدر مملکت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ شوکت خانم کینسر اسپتال عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، اس کے فنڈز جمع کرنے کے اجازت نامے کی منسوخی کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کینسر کے غریب مریضوں کو جدید علاج فراہم کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کینسر اسپتال کیلئے فنڈز کی اجازت نہ ملنے سے مریضوں کی اموات کا خدشہ ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کے اس کام کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83664