Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں تیز، میڈیا کے نمایندوں کا جماعت اسلامی کے دفترکا دورہ

شیئر کریں:

بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں تیز، میڈیا کے نمایندوں کا جماعت اسلامی کے دفترکا دورہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) بلدیاتی الیکشن کی تاریخ قریب آتے ہی امیدواروں کے الیکشن آفس کی سرگرمیوں اور رونقوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ ہر پارٹی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کر رہی ہے ۔ جھنڈے تقسیم کئے جا رہے ہیں پوسٹر لگائے جا رہے ہیں ۔ بیج ٹوپی ، مفلر اور جھنڈیاں تقسیم کئے جا رہےہیں ۔ منگل کے روز میڈیا کے نمایندوں نے جماعت اسلامی چترال کے امیدوار وجیہ الدین کے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جماعت اسلامی کے آفس کادورہ کیا ۔ اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید و بڑی تعداد میں انتخابی منتظمیں و کارکنان موجود تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا ۔ کہ جماعت اسلامی چترال حسب سابق انخابات کیلئے مکمل تیاری کر رہا ہے ۔ آفس میں انتخاب کیلئے درکار مواد جھنڈے ، بینر ، اشتہارات تیار کئے جاتے ہیں اور انہیں چسپان کرنے کیلئے انتظامات تیار کئے جاتے ہیں ۔ جبکہ ناظم انتخابات حاجی مغفرت شاہ اور امیدوار وجیہ الدین ارکاری لٹکوہ و کریم آباد وغیرہ مقامات میں انتخابی دورے پر ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمیں اللہ پاک پر مکمل بھروسہ ہے ۔ کہ ہمارا امیدوار جیت جائے گا ۔ہم ان کی کامیابی کیلئےتمام ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں ۔ اور انتخابی تیاریاں زورو شورسےجاری ہیں ۔ ہم نے گہریت سے لے کر برنس گرم چشمہ تک مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ جو شمولیتی تقریبات اور کارنر میٹنگ کے حوالے سے سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم چترال کے لوگوں کیلئے ایک نوجوان باکردار نمایندہ سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ قیم جماعت اسلامی فضل ربی جان نے کہا ۔ کہ ہم نے بہت وقت جے یو آئی سے اتحاد کرنے کی کوششوں پر ضائع کیا ۔ہمیں بہت پہلے اپنی انتخابی مہم اکیلے ہی چلانے چاہئیے تھی ۔ لیکن ہم نے ان پر اعتبار کرکے وقت کوہاتھ سے نکلنے کا موقع فراہم کیا ۔ جو کہ ہمیں نہیں کرنا چاہئیے تھا ۔

chitraltimes jamat islami office election campaign2

chitraltimes jamat islami office election campaign jamsheed ahmad


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59616