Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بس اڈوں کے کنٹریکٹس کا دورانیہ 3 سال اورپبلک پارکس کی انٹری فیس ختم کی جائیگی۔ ترکئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا میں بس اڈوں کو ہر سال کنٹریکٹ پر دینے کے بجائے ان کا کنٹریکٹ 3 سال کے لیے ایوارڈ کیا جائے گا۔ کنٹریکٹس اور آکشنز میں سالانہ 20 فیصد اضافے کو بھی کم کیا جائے گا۔ اسی طرح لیز کی زیادہ سے زیادہ مدت کو 10 سال کرنے کے لیے پالیسی سازی کی جائے گی۔ صوبے میں محکمہ بلدیات کے زیر اختیار پبلک پارکس کی انٹری فیس بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس امر کا فیصلہ صوبائی وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی کے زیرِ صدارت لوکل کونسل بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل، ڈائریکٹر جنرل بلدیات عابداللہ کاکاخیل، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات خان، ٹیم لیڈر لوکل گورنمنٹ ریفارمز یونٹ خالد خان و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں لوکل کونسل بورڈ کے 34 کنٹریکٹس اور آکشنز جن میں بس اسٹینڈز، فروٹ اور سبزی منڈیاں، منڈی مویشیاں، سلاٹر ہاؤسز، سائن بورڈز اور پارکنگ اسٹینڈز شامل ہیں سے حاصل ہونے والی آمدنی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو سال کے دوران لوکل کونسل بورڈ کے محصولات میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ محکمہ کی تمام تر توجہ عوام کو زیادہ سے زیادہ اور بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے پر ہونی چاہیے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے ایل سی بی افسران کو ہدایت کی کہ کنٹریکٹ شفاف آسان اور قانونی طور پر مضبوط ہونا چاہیے۔ بس اڈوں کے کنٹریکٹس میں صفائی، صاف پانی اور صاف واش رومز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی شقیں شامل کی جائیں اور اس کی باقاعدہ نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ٹی ایم ایز کے کاروباری یونٹس کی لیز کے حوالے سے جامع پالیسی بنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دکانوں اور دیگر عمارات کی لیز کی زیادہ سے زیادہ مدت کو 10 سال کیا جائے۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ نئی لیز پالیسی


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30449