Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بریپ کے معروف قتل کیس فیصلہ، بیوی اوراشناکو عمرقید کی سزاسنادی گئی

شیئر کریں:

بریپ کے معروف قتل کیس فیصلہ، بیوی اوراشناکو عمرقید کی سزاسنادی گئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ایڈیشنل سیشن جج اپر چترال سید زاہد شاہ نے بریپ یارخون کے معروف قتل کیس آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کی پاداش میں جرم ثابت ہونے پر ذاکرہ بی بی اور چترال پولیس کے سابق اہلکار سید شہاب الامین کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی۔استغاثہ کے مطابق اپریل2017کو بریپ سے تعلق رکھنے والا28سالہ نوجوان اسلم بیگ رات کوا چانک فوت ہوگئے تھے جسے حرکت قلب بند ہونے کا سبب سمجھ کر دفنایا گیا تھاجبکہ بعد میں آنے والے واقعات نے نوجوان کی طبعی موت کو مشکوک بنا دیااور یہ شک اس وقت یقین میں بدل گیاجب عدت پوری ہوتے ہی اسلم بیگ کی بیوہ نے یارخون ژوپو سے تعلق رکھنے والے تین بچوں کے باپ اور پولیس کے سپاہی سے بھاگ کر شادی کرلی۔

اس واقعے کے بعد مقتول کے اہل خانہ نیان دونوں کو اسلم بیگ کے قتل میں ملوث ٹھہراکر مستوج تھانہ میں ایف آئی آر درج کی اور دوران تفتیش دونوں نے اسلم بیگ کو قتل کرنے کا اعتراف کیاجبکہ دفن کے آٹھ ماہ بعد قبرکشائی کے بعد مقتول کی لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔ عدالت کے کمرے میں موجود دنوں ملزما ن کو فیصلہ سنانے کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔ مقتول کی طرف سے کیس گل مراد ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔جبکہ پینل کی سربراہی سینئر قانون دان گل حیات ایڈوکیٹ کررہے تھے۔

https://chitraltimes.com/2017/12/16/3212/

brep jalsa aslam baig

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51827