Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بروغل، کھوئی چوٹی سرکرنے کی مہم میں زخمی برطانوی کوہ پیماکوآرمی ٹیم نے ریسکیوکرلیا

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) اپرچترال کے علاقہ بروغل سے برطانوی زخمی کوہ پیما کو ریسکیو کرکے پھنڈرغذر پہنچا دیا گیا۔ جس کے سر میں چوٹیں آی تھیں۔ زخمی کوہ پیما ایلسٹین جیمزکو پھنڈر میں فرسٹ ایڈ دیدی گئی جہاں‌ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کےمطابق اپرچترال کے بروغل ویلی میں کھوئی چوٹی کو سر کرنے والے بطانوی ٹیم اسوقت حادثے سے دوچار ہوا ۔جب ایک مہم جو ایلسٹین جیمز گلیشیر کے خندق میں گر گیا ۔ اور اس کے سر میں چوٹیں آئیں ۔ اطلاع ملتے ہی آرمی کی ریسکیو ٹیم ہیلی کاپٹر پرموقع پر پہنچ گئی مگر حادثہ انتہائی اونچائی پر ہونے کی وجہ سے زخمی تک پہنچنا ممکن نہ ہو سکا. مگر پیر کے دن انتہائ کوشش کے بعد زخمی کو ریسکیو کرنے میں کامیابی ملی ۔ اور ذخمی و اس کے ساتھی کوہ پیما ہیلی کاپٹر ذریعے ریسکیو کرکے پھنڈر غذر پہنچا دیا گیا ۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پانچ برطانوی کوہ پیما مسٹرجوہن جیمس، مسٹر ویلیم ٹیلر، تھومس مایکل , مسٹر یوسڈن روبیٹسن اور مسٹر ایلسٹین جیمز چترال کے بالائی علاقہ یارخون میں “کھوئی ” پہاڑ کی چوٹی سر کر رہے تھے ۔ کہ اٹھارہ ہزار فٹ کی بلندی پر دو کوہ پیماوں کے ساتھ حادثہ پیش آیا ۔ اور ایک کوہ پیما برفانی خندق میں گر گیا ۔ جس کی وجہ سے ایکسپڈیشن جاری نہ رکھا جا سکا ۔تاہم پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم نے مسلسل کوشش کرکے زخمی کوہ پیما کو 18000فٹ سے زیادہ کی بلندی سے ریسکیوکیاہے ریسکیو کرکے ان کی جان بچائی ۔ ٹیم کے تین افراد کو ضلع اپر چترال کے مقام مستوج پہنچا دیے گئے تھے ۔ جہاں سے انہیں بائی روڈ غذر پھنڈر روانہ کر دیا گیا ہے ۔ جہاں دیگر کوہ پیماوں کے ساتھ انہیں گلگت اور اسلام آباد پہنچایا جائے گا ۔

موجودہ حکومت کی طرف سے سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں علاقے میں لاگو کئی پابندیاں اٹھانے کے بعد ملکی اور غیرملکی سیاحوں توجہ چترال کی طرف ہو چکی ہے۔ اور کوہ پیماوں کو مختلف چوٹیاں سر کرنے کےمواقع ملے ہیں ۔ یہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ جبکہ دہشت گردی سے پہلے ایکسپڈیشن کے ذریعے چترال میں بڑی آمدنی ہوتی تھی۔ اور معروف چوٹیوں کےدامن میں رہنے والے لوگوں کی آمدنی کا بڑا ذریعہ کوہ پیماوں کی گایڈنگ ،پوٹرنگ اور کوکنگ اور ٹرانسپورٹیشن سے ہوتی تھی ۔ اب دوبارہ کوہ پیمائی شروع ہونے سے لوگوں کا کھویا ہوا روزگار بحال ہوا ہے ۔ جس سےلوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

British koh pama stuck in chitral trap in glacier 2
مہم جوئی کیلئے چترال شہر سے نکلتے ہوئے تصاویر(بشکریہ فہم عزیز)
uk mountanineers before leaving mission

uk mountanineers


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, مضامینTagged
26679