Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ادویات سمیت خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ سلیم خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اور ضع چترال کے صدر سلیم خان نے کہا ہے کہ ضلع چترال میں برفباری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے چترال کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ملانے والی لواری ٹنل دونوں طرف سے بند ہوگئی ہے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عورتیں بچے بوڑھے سڑک پر بے یار و مددگار پڑے ہے اپر اور لوئر چترال کے علاقوں میں برفباری و بارش کے دوران انسانی مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ برفباری اور بارشوں سے ضلع چترال کے مختلف علاقوں میں ہونے والے نقصانات پر پورا ملک غم میں مبتلا ہے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ اپر اور لوئر چترال میں برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ادویات سمیت طبی سہولیات اور خوارک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے وفاقی اور صوبائی حکومت نقصانات کا تخمینہ لگا کر جلد از جلد امدادی پیکج کا اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ خراب موسم کے باعث راستوں میں پھنسے مسافروں کی محفوظ منتقلی کے لیئے بھی فوری اقدامات کیئے جائیں برفباری کے باعث محصور عوام کے لیئے حکومتی سرد مہری سنگین جرم کے مترادف ہے عوام اپنی مدد آپ راستے کھولنے میں لگے ہوئے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے حکومت بے خبر ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے اپر اور لوئر چترال میں بجلی کی ترسیل پانچ دنوں سے مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے چترال کی تمام وادیاں تاریکی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں رابطہ سڑکے پل بند ہو گئی ہے گرم چشمہ روڈ پر برفانی تودے گرنے سے روڈ ملبہ کا ڈھیر بن گیا ہے
مشکل کی اس گھڑی میں چترال کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر جدوجھد کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے، محکمہ تعمیرومواصلات ، لوکل گورنمنٹ،سول ڈیفنس، ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ چترال میں شدید بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں ریلیف کا کام تیز کرنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائیں اور سیلابی ندیوں سے خطرہ محسوس کرنے والی آبادیوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاجائے۔ مختلف اضلاع میں رابطہ سڑکوں قومی شاہراہوں کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ر ہنے کی بھی ہدایت کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ چترال کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر برف ہٹانے اور صاف کرانے کے لیے ہیوی مشینری بھیجی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریسکیو اداروں کوکسی بھی ہنگامی حالات اور ٹریفک میں پھنسے افرادکو امدادی سامان کی دستیابی کو ممکن بنایاجائے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کو کسی بھیایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دوائیاں اور ایمبولینسز کو ہائی الرٹ رکھنے اور تمام ڈاکٹرز اور عملے کو ہسپتالوں میں موجود رہنے کی بھی ہدایت کیجائیں تاکہ کسی واقعہ کے متاثرین کی بروقت امدادہو سکے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31149