Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Posted on
شیئر کریں:

بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست جماعت اسلامی کے وکیل قیصر امام نے دائر کی ہے، جس میں وفاق، نیپرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ نیپرا بجلی ٹیرف کا تعین نیپرا قانون کے خلاف نہیں کر سکتا، کم نرخ پر بجلی فراہم نہ کرنا آئینی خلاف ورزی ہے۔جماعت اسلامی نے درخواست میں کہا ہے کہ ایک طرف ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے بلوں پر ٹیکس بڑھایا جا رہا ہے، دوسری طرف ٹیکسٹائل صنعتیں بجلی کی کمی کی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس خلافِ قانون ہے، قانون بالکل واضح ہے، نیپرا بطور ریگولیٹر پالیسی نہیں بنا سکتی، اس وقت نگراں حکومت ہے جو پالیسی فیصلے نہیں کر سکتی۔جماعت اسلامی کی جانب سے دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں عدلیہ واحد ادارہ ہے جو اس معاملے پر نوٹس لے سکتی ہے۔

 

مہنگی بجلی کی فراہمی، کے الیکٹرک پر 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار

اسلام آباد(سی ایم لنکس) نیپرا نے عوام کو مہنگی بجلی بیچنا ثابت ہونے پر کے الیکٹرک کو ذمے دار قرار دیتے ہوئے 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار رکھا۔نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کا بوجھ اہل کراچی پر منتقل نہیں کرسکتے۔فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک نے سستے اور بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلانے میں جان بوجھ کر تاخیر کی، ناقص کارکردگی والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی اور کے الیکٹرک کراچی میں بجلی کی لوڈشنگ کا باعث بھی بنا۔نیپرا نے مہنگی بجلی بیچنے کے معاملہ پر کے الیکٹرک سے متعلق ستمبر 2021 اور مئی 2022 کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80192