Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف بونی میں‌زبردست احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

بونی(نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے عوام نے گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی کی مسلسل بندش کےخلاف سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹربونی میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس میں بونی اور اطراف کے تمام علاقوں سے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پیسکو اور پیڈو کی نا اہلی اور باہمی چپقلش کی وجہ سے اپر چترال اندھیروں میں ڈوب گیا ہے ۔ اور عوام کی بار بار کی فریاد کے باوجود کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ جبکہ 106میگا واٹ کا بجلی گھر پیداواردینے کے باوجود لوگ بجلی کی نعمت سے محروم ہیں ۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ۔ کہ 12فروری تک اپر چترال کیلئے الگ گرڈ سٹیشن قائم کیا جائے ۔ اور 7میگاواٹ بجلی اپر چترال کیلئے مخصوص کیا جائے ۔ بصورت دیگر اپر چترال کے صارفین سابقہ کی طرح 12 فروری کے بعد ایک مرتبہ پھر گولین پاور ہاؤس کی طرف مارچ کرنے پر مجبور ہو ں گے ۔ اس وقت حالات کی تمام تر ذمہ داری پیسکو اور پیڈو پر ہو گی ۔ احتجاجی جلسہ سے ناظم پرویز لال، سلامت ودیگر نے خطاب کیا.
booni jalsa against electricity 6

booni jalsa against electricity 1

booni jalsa against electricity 2

booni jalsa against electricity 3

booni jalsa against electricity 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18326