Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی ناروا لودشیڈنگ کے خلاف وریجون موڑکہومیں زبردست احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

موڑکھو (جمشید احمد) آپر چترال میں بجلی کی طویل ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف موڑکھو وریجون میں زبردست احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس کی صدارت پرنسپل بشیراللہ نے کی. کشم سے لیکر موژگول تک عوام کی کثیر تعداد جلسے میں شرکت کی. جلسے سے خطاب کر تے ہوئے مقرریں نے کہا کہ گولین گول پاور پراجکٹ کے تکمیل سے قبل اُس وقت کے وزیر اغظم پاکستان نے چترالی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ چترال کے سو سے زیادہ دھات کو بجلی فراہم کی جاے گی لیکن پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد اپر چترال سے سراسر ناانصافی کی گی. جس کی وجہ سے اپر چترال کو ہمیشہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتاہے.
.
مقرریں نے مزید کہا کہ گولین گول پاور اسٹیشن سے پیدا ہونے والی بجلی کو اپر چترال اور لویر چترال کے درمیان برابر تقسیم کی جائے اپر چترال لائن کے ساتھ منسلک تمام ارا مشین ماربل فیکٹری کی کنکشن کاٹ دی جائے جس سے اپر چترال کو وافر مقدار میں بجلی فراہم ہوگی. انہوں عوامی نمایندوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مقرریں نے کہا حکومت محکمہ بجلی اور عوامی نمایندے ہمیں مزید امتحان میں نہ ڈالیں بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری محکمہ بجلی، عوامی نمائندگان اور حکومت وقت پر عاید ہوگی۔

مقررین میں سابق چیر مین حاجی حسین شاہ، سابق تحصیل ناظم میرزہ عالم، بشیر اللہ، انسپکٹر محمد سلام، شہاب الدیں منیجر ظاہرالدیں، نذیر احمد، مولانا یوسف، محی الدین، گلاب حسین، امین اللہ، رخمت اللہ،محمود حسین دیگرنے خطاب کیے۔
mulkhow warijune protest against electricity 2 scaled

mulkhow warijune protest against electricity 3

mulkhow warijune protest against electricity 4

mulkhow warijune protest against electricity 5

mulkhow warijune protest against electricity 6

mulkhow warijune protest against electricity 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31490