Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کا بڑا اضافہ

Posted on
شیئر کریں:

بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کا بڑا اضافہ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، نیپرا نے رواں سال بجلی کے صارفین سے 14 روپے پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے شہریوں سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جب کہ سرچارج رواں سال 8 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔نیپرا کے مطابق دو سو یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹو صارفین سے 8 ماہ میں 89 پیسہ سے دو روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، دو سو یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹو صارفین سے 79 پیسہ تا دو روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔اسی طرح 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بھی 79 پیسہ سے دو روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، کسانوں سے 8 ماہ میں 50 پیسہ سے 3 روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کیے جائیں گے۔دریں اثنا کے الیکٹرک صارفین کے لیے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا ں وٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

 

ایک اور غیرملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے فضائی آپریشن شروع کرنیکا اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)غیر ملکی ایئرلائن ایتھوپیا نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ایتھوپین ایئرلائن یکم مئی 2023 سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ پہلے مرحلے میں ایتھوپین ایئرلائن ادیس ابابا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلائے گی۔ایتھوپین ایئرلائن نے پاکستان کے فضائی آپریشن شروع کرنے کے پلان کو حتمی شکل دے دی۔واضح رہے کہ ایتھوپین ایئر لائنز افریقا میں سب سے بڑا نیٹ ورک آپریٹنگ کیریئر ہے۔ پی آئی اے کا بھی افریقن روٹس کے لیے ایتھوپین ایئرلائن سے کوڈ شیئرنگ معاہدہ طے پا چکا ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72427