Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی نادہندگان سے بقایات جات کی وصولی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم

Posted on
شیئر کریں:

 بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی نادہندگان سے بقایات جات کی وصولی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت بجلی چوری و کنڈا کلچر کے خاتمے اور بجلی نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی بارے اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن محمدعلی خان اورڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان،سپرنٹنڈنگ انجینئر پیسکوسوات سرکل نے شرکت کی جبکہ باقی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ ایس ای پیسکو نے اجلاس کو اب تک کی بقایا جات وجرمانوں کی وصولی، ایف آئی آرز اور گرفتاریوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ کنڈا کلچر کے خاتمے و بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی نادہندگان سے بقایات جات کی وصولی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کیساتھ مل کر گھریلو و کمرشل صارفین کے ذمے بقایاجات کی وصولی کے لیے پیسکو حکام کے ساتھ مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کیلئے اجلاس منعقد کرنے کے ہدایت جاری کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا مذید کہنا تھا کہا کہ انتظامیہ اور پولیس اس قومی مہم میں پیسکو کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہیں جس کے دوررس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے پیسکو حکام کو بجلی صارفین کیساتھ تعاون کرنے کے احکامات بھی جاری کیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80061