Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی چوروں کے خلاف ایکشن میں تیزی، بجلی چوروں سے ریکوری کی رقم 1 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ۔ سیکریٹری پاورڈویژن

Posted on
شیئر کریں:

بجلی چوروں کے خلاف ایکشن میں تیزی، بجلی چوروں سے ریکوری کی رقم 1 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ۔ سیکریٹری پاورڈویژن

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔سیکریٹری پاور ڈویڑن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں سے ریکوری کی رقم 1 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف 5 ہزار 193 ایف آئی آرز درج کرائی جاچکی ہیں۔راشد لنگڑیال کے مطابق گزشتہ 2 دن میں 90 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی اور بجلی چوری کے خلاف مہم میں 560 بجلی چوروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

 

سائفر کیس کے اخراج کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سے اعتراضات دور

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کے اخراج کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سے اعتراضات دور کر دیے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سماعت کی۔دورانِ سماعت درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے عملے کو ترمیم کے لیے دائر درخواست پر دائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے اخراج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

 

ملاکنڈ یونیورسٹی نے ایم اے / ایم ایس سی امتحانات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا

ملا کنڈ( چترال ٹایمزرپورٹ)ملاکنڈ یونیورسٹی نے ایم اے / ایم ایس سی امتحانات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، مذکورہ امتحانات 4 اکتوبر 2023 سے شروع ہونگے، اس سلسلے میں تمام پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کو رول نمبر سلپس انکے مستقل پتوں پر 5 ستمبر کو بھیج دئیے گئے ہیں،جبکہ رول نمبرز سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ   پر بھی اپلوڈ کر دئیے گئے ہیں، اگر کوئی امیدوار 22 ستمبر 2023 تک ڈاکخانے کے ذریعے رول نمبر سلپ حاصل نہ کر سکے تو وہ دفتری اوقات کار کے دوران یونیورسٹی کے امتحانی سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79225