Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کےنام پراضافی ٹیکس فوری طور پرواپس لیا جائے..عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے مختلف مکاتب فکر نے مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ فیول ایڈجسمنٹ کےنام سے بجلی بلوں میں جو اضافی ٹیکس ڈالا گیا ہے ۔ اسےفوری طور پرواپس لیا جائے۔ اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ چترال ٹیکس فری زون ہے ۔ یہاں براہ راست کسی بھی ٹیکس کا اطلاق نہیں ہو تا ۔ اور چترال کے بجلی بلوں پر فیول ایڈجسمنٹ کا جواز اس لئے نہیں بنتا ۔ کہ گولین پاور سٹیشن پانی سے بجلی پیدا کرتا ہے ۔اور ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی پر فیول ایڈجسمنٹ کس بنا پر وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس مد میں چترال کے غریب عوام سےلاکھوں روپے بلا جواز اضافی وصول کئے جا رہے ہیں ۔ جو کہ لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنےکے مترادف ہے۔ سابق کونسلررستم نیاز نے کہا۔ کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد ہوشربا مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ اور چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں ۔ اب گھروں سے روشنی کی سہولت بھی چھین لی گئی ہے ۔ اور معمولی بل پر 300 سے 500 روپے تک فیول ایڈجسمنٹ چارچز وصول کئے جارہےہیں۔ جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے بجلی بلوں سے یہ ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا. ایک اورصارف نیازنے کہا ہے کہ چترال اورملاکنڈ ڈویژن کو 2023تک ٹیکس فری زون قراردیا گیا ہے مگریوٹیلٹی بلوں‌کے ساتھ تنخواہوں ودیگراشیاء ضروریہ پرٹیکس وصول کیا جارہاہے جوکہ علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے. انھوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل ٹیلی فون بلوں‌پر سروس ٹیکس کے نام پرایک اورعذاب صارفین پر ڈالاگیا ہے انھوں نے فوری طورپریوٹیلیٹی بلوں سے ٹیکس ختم کرنےکا مطالبہ کیاہے. چترال کے صارفین بجلی وٹیلی فون نے چترال کے ممبران اسمبلی خصوصی طوپر ممبرقومی اسمبلی مولانا چترالی سے بھی ملاکنڈ ڈویژن کے دیگرممبران کولیکراس سلسلے میں کرداراداکرنے کامطالبہ کیاہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29303