Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور سابق وفاقی وزیرمراد سعید کو تحفظ دینے کے حوالے سے اپر چترال میں احتجاجی جلسہ، صوبائی جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ کی خصوصی شرکت

Posted on
شیئر کریں:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور سابق وفاقی وزیرمراد سعید کو تحفظ دینے کے حوالے سے اپر چترال میں احتجاجی جلسہ، صوبائی جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ کی خصوصی شرکت

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی ، سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو تحفظ دینے اور عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف آج اپر چترال کے ہیڈکوراٹر بونی میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔احتجاجی جلسے میں جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا ڈاکٹر شفقت ایاز نے خصوصی طور پر شرکت کیں۔ احتجاجی جلسے میں چیئرمین تحصیل کونسل موڑکہو/تورکہو اپر چترال میر جمشید الدین ، چیئرمین تحصیل کونسل مستوج اپر چترال سردار حاکم ، پارٹی لیڈر شپ ، پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے تنظیمی عہدیداراں ، پارٹی ورکرز اور عوام الناس کثیر تعداد میں موجود تھے۔جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ خیبر پختونخوا ڈاکٹر شفقت ایاز کا کوراغ اپر چترال میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور بڑی ریلی کے ساتھ جب قافلہ ہیڈکوارٹر بونی میں داخل ہوا تو بڑے جلسے کی شکل اختیار کی۔ڈاکٹر شفقت ایاز ، چیٸرمین میر جمشید الدین ، چیٸرمین سردار حاکم ،محمد ہارون اور دیگر مقررین نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی بھر پور انداز میں مذمت کی اور عمران خان کی فوری رہاٸی ، سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو تحفظ دینے اور عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کی چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی جلسے کے بعد مین چوک بونی سے بازار کے وسط تک احتجاجی واک بھی کیا گیا۔

chitraltimes pti upper chitral protest for release of pti chairman imran khan 3 chitraltimes pti upper chitral protest for release of pti chairman imran khan 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89422