Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

باجوڑ میں پولیو کے کیسز سامنے آنے پر کمشنر ملاکنڈ برہم، ملوث افسران کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے باجوڑ میں پولیو کے کیسز سامنے آنے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ضلعی سطح پر افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ بھی نرمی نہ برتی جائے کیونکہ موجودہ پولیو کیسز نے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کیا ہے کمشنر سیکرٹریٹ سیدو شریف میں انسداد پولیو پر ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ نے مزید ہدایت کی کہ ان والدین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں ان کے قومی شناختی کارڈکو بلاک کیا جائے اور ساتھ ہی نہ صرف انکے بجلی اور دیگر یوٹیلٹی کنیکشن کاٹ دیئے جائیں بلکہ ایسے غیر ذمہ دار والدین کا ضلعی انتظامیہ اور گلی محلہ کی سطح پر سماجی بائیکاٹ بھی کیا جائے اجلاس میں کمشنر ملاکنڈ کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران، ضلعی انتظامیہ، پولیس، عالمی ادارہ صحت اور یونیسکو کے حکام نے شرکت کی سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا کہ پولیو کے حوالے سے دوسرے اضلاع کی طرح چھ راؤنڈز باجوڑ میں بھی ہوئے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے ویکسین سے محروم نہ رہ سکے لیکن اس کے باوجود بھی دو کیسز آگئے جو متعلقہ حکام کی جانب سے لاپرواہی کی انتہا ہے اس سلسلے میں زیریں عملے کے ساتھ ساتھ تمام غفلت برتنے والے سینئر افسران کے خلاف بھی سخت کاروائی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اپنے ذمہ داری میں کوتاہی نہ برتے۔
Commissioner MKD meeting on polio


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18821