Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے کےیو ایگزامنیشن بورڈ میں آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کی طالبات نے میدان مارلیا

شیئر کریں:

اپر چترا ل ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آغا خان یونیورسٹی ایگزامنیشن بورڈ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ امتحانات کے حالیہ نتائج کے مطابق آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کی کارکردگی شاندار رہی۔ اس سال سکول ہذا سے کل 211 طالبات نے جماعت نہم تا بارھویں حصہ لیا اس طرح بارھویں جماعت سے 100٪ ،گیارھویں سے99٪ ،دسویں سے 100٪ اور نویں سے 100٪ طالبات پاس ہوئی ہیں اور مجموعی طور پر پاس ہونے کی شرح 99٪ رہی۔ ان میں 167 طالبات( A+)، 33 طالبات A))اور 9 طالبات B) ( گریڈ میں پاس ہوئی ہیں۔

اسی طرح بارھویں جماعت کی طالبہ عالیہ فرح غفار 99٪  نمبرکے ساتھ کے پی  ریجن  میں پہلے نمبر پر، بارھویں ہی کی عنارہ تانیہ حسین 99٪  نمبرکے ساتھ دوسری  اور جماعت دہم کی نوشیبا فردوس 98٪  نمبر کے ساتھ کے پی ریجن  میں تیسری نمبر پر رہی۔ سکول کا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھنے پر پرنسپل نے طالبات کو شاباشی دی اور مزید محنت کرکے ملکی سطح پر پوزیشن لینے کی امید ظاہر کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53009