Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے سی مستوج کا تورکہو روڈ کا معائنہ، استاروآرسی سی پل دومہینے میں مکمل کرنے کی یقین دہانی

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے بوزند تورکہو روڈ اور ار،سی،سی پل استارو تورکہو کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران متعلقہ انجنئیر انیس احمد نے زیر تعمیر پل اور روڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔

انجنئیر کے بقول ابھی پل میں Girdersاور Pilecap بنانےکام جاری ہے اور ابھی تک5 Pilecapتیار کئے گئے ہیں اور چھٹے پر کام جاری ہے اور دو اور Pilecap بنانے ہیں۔اس طرح 3 Girders تیار ہوئے ہیں اور چوتھا Girder پربھی کام ہورہا ہے۔ اس میں تقریباً 20 دن لگیں گے۔اس کے بعد فرنٹ وال، کاؤنٹر فورٹ اور Stressing پر کام شروع ہوگا۔ ان کے مطابق پل پر کام تیزی سے جاری ہے اورتقریباً 2 مہینے میں اس کو مکمل کیا جائےگا۔

انہوں نے مذید کہاکہ جہان تک استارو ایمرجنسی روڈ کا تعلق ہے اس کی صفائی کاکام ہوچکا ہے اور اس کی توسیع میں کچھ مسائل درپیش ہیں اور لینڈاونرز کام کرنے نہیں دیتےہیں اور معاوضہ مانگ رہے ہیں۔ جن لوگوں کے زمینوں سے ہوکے یہ راستہ گزرتی ہے ان لوگوں کے ساتھ ڈائیلاگ کرناضروری ہوگا۔ تاکہ اس کی توسیع کاکام بھی جلد شروع کیا جاسکے۔

اس موقع پر علاقے کے کچھ عمائدین بھی موجود تھے اے،سی نے ان لوگوں کو باقاعدہ وفد کی شکل میں بذریعہ درخواست اے،سی آفس آنے کا مشورہ دیا تاکہ متعلقہ محکمہ اور لینڈ اونرز کی موجودگی میں تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ باضابطہ طور پر ڈائیلاگ کیاجائے گا۔ اے،سی نے متعلقہ انجنئیر کو کام کی رفتار تیز کرنے اور برفباری سے قبل پل پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اے،سی نے متعلقہ ٹھیکیدار اور انجنئیر کو آگاہ کیا کہ کام کی رفتار اور معیار میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ کام کے معیار کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا۔

ac mastuj visit torkhow bridge
ac mastuj visit torkhow bridge2
ac mastuj visit torkhow bridge3
ac mastuj visit torkhow bridge5
ac mastuj visit torkhow bridge1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42355