Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے این پی کے ایم پی اے نے ریشن میں درجنوں گھرسمیت سڑک کی دریا بردگی پر توجہ دلاونوٹس اسمبلی سیکٹریٹ میں جمع کرادی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر پارٹی کی خاتون ایم پی اے شگفتہ ملک نے اپر چترال کے ریشن گاؤں میں درجنوں گھر سمیت چترال مستوج روڈ کے دریا برد ہونے اور اپر چترال ضلعے کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہونے پر صوبائی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادی ہے۔ اے این پی کے صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے گزشتہ دن پارٹی کی صوبائی سطح پر منعقدہ اجلاس میں صوبائی صدر ایمل ولی خان کو ریشن میں صورت حال سے تفصیلاً آگاہ کیا تھا۔ دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے چترال میں جاری لینڈسلائیڈنگ کے حوالے سے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے علاقہ ریشون میں تباہی ہوچکی ہے، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ باچاخان مرکز پشاور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ حکومت کو فوری اور ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے، غفلت مزید تباہی پھیلاسکتی ہے۔

پورے پورے گاؤں مسمار ہوچکے ہیں اور پانی کے زد میں آچکے ہیں۔ پاکستانی حکومت اور ریاست ہمیشہ کی طرح غفلت کی نیند سورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ بالائی چترال اور لوئر چترال کے درمیان رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔اگرچترال کے عوام کے بچاؤ کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو خدانخواستہ یہ تباہی مزید بڑھ سکتی ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ چترال ایک خوبصورت ترین علاقہ ہے، اگر توجہ دی جائے تو سیاحت کیلئے بہترین مرکز بن سکتا ہے۔چترال پر توجہ دی گئی تو پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔بدقسمتی سے حکومت کہیں اور مصروف نظر آرہی ہے اور عوام کے فلاح و بہبود کیلئے انکے پاس وقت ہی نہیں۔

chitral times shigufta malik tawajoh delaw notice

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
49257