Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے این پی دروش الیکشن آفس کا باقاعدہ افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

دروش (چترال ٹائمز رپورٹ )‌عوامی نیشنل پارٹی دروش کے لئے الیکشن آفس کا باقاعدہ افتتاح پیر کے روز کیسو اڈہ، میں کیا گیا۔آفس کا باقاعدہ افتتاح اےاین پی چترال کے NA کنڈیڈیٹ الحاج عید الحسین اورPK کنڈیڈیٹ ڈاکٹر سردار احمد خان نےکی۔اس موقع پر اےاین پی کے ضلعی اور تحصیل کےعہدیدران، ورکرز سمیت علاقے کے عمائدین موجود تھے۔

افتتاح کےموقع پر نوجوانوں نے اے این پی کے چترال میں کارکردگی کی بنیاد پر ساتھ دینے کا عزم کیا۔الیکشن آفس نے انتخابات کی تیاریوں اور کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔الحاج عید الحسین کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے بغیر نمائندے کے یونیورسٹیز،کالجز،سکولز،سڑکیں،بجلی گھر اور دیگر بڑے بڑے منصوبے چترال کو دیئے۔چترال کے عوام نے ساری پارٹیوں کو موقع دیا صرف ایک بار اےاین پی کو بھی موقع ضرور دیں تاکہ اس علاقے کےمحرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔
anp chitral drosh program 12

anp chitral drosh program 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11294