Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

AKRSPکے زیرنگرانی تعمیرشدہ پیڈومنی ہائیڈرل پراجیکٹ دنین سے بجلی کی ترسیل جاری

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دنین منی ہائیڈرل پراجیکٹ کے صارفین کا ایک اجلاس گزشتہ دن سابق نائبرہوڈ ناظم دنین عبد القادر کے رہائش گاہ پر عطااللہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ صدر مخفل نے اے۔کے۔آر۔ایس۔پی کے زیرنگرانی تعمیر شدہ پیڈو منی ہائیڈرل پراجیکٹ کے بارے میں اگاہ کیا اور چئرمین پراجیکٹ کمیٹی رفیق احمد نے حاضرین کو تفصیل سے بریفنگ دی ۔ انھوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے پیڈو کے زیراہتمام صوبے کے مختلف علاقوں میں تعمیر کئے جانے والے پن بجلی گھر وں میں دنین گولوغ کابجلی گھر بھی شامل ہے ۔ جس کی تعمیر گزشتہ سال مکمل ہوئی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ بجلی کی استعداد کار ۱۰۰کلواٹ ہےمگر موجودہ وقت میں پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار بھی کم ہے ۔ تاہم دنین شینجال اور افتخار آباد کی آبادی اس سے مستفید ہورہی ہے ۔اور انتہائی مناسب ریٹ پر صارفین بجلی استعمال کررہے ہیں اور گولین میں پانی کی کمی و پیسکوکی طرف سے لوڈشیڈنگ کے دوران باقی علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے مگر یہاں کے صارفین بجلی کی سہولت سے مستفید رہے۔ اجلاس کے شرکانے صوبائی حکومت اور پیڈوکا شکریہ ادا کرتے ہوئے آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کی علاقے کیلئے ترقیاتی کاموں کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ انھوں نے کہاکہ اے۔کے۔آر۔ایس۔پی ۔ اس بجلی گھر سے پہلے بھی یہاں بہت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کرچکی ہے ۔ جس سے علاقے کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اے۔آر۔ایس۔پی آئندہ بھی ہمارے ساتھ تعاون کرتی رہیگی۔

pedo mhp danin gologh chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
46064