Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ای سی سی نے 860 اشیاء کی درآمدپرپابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی، ایل این جی پالیسی 2011 ترمیم کرنے کی بھی منظوری

Posted on
شیئر کریں:

ای سی سی نے 860 اشیاء کی درآمدپرپابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی، ایل این جی پالیسی 2011 ترمیم کرنے کی بھی منظوری

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 33 کیٹگریز کے 860 اشیاء کی درآمدپرپابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے، اجلاس میں ایل این کی درآمد کے ڈھانچہ کو متنوع بنانے اور نئے ایل این جی ٹرمینلز میں غیرملکی ونجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایل این جی پالیسی 2011 کے آرٹیکل 6.2 اے میں ترمیم کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کااجلاس جمعہ کویہاں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرتجارت سیدنویدقمر، وفاقی وزیرصنعت وپیداوارمخدوم سیدمرتضیٰ محمود، وزیرمملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے معیشت بلال اظہرکیانی، وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے تجات رانااحسان افضل، چئیرمین ایف بی آر، چئیرمین اوگرا، وفاقی سیکرٹریز اورسینئیرافسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے غیرضروری وپرتعیش اشیاء کی درآمدپرپابندی/ مکمل مقداری پابندیوں سے متعلق سمری پیش کی گئی، اجلاس کوبتایاگیا کہ 19 مئی 2022 کو 33 کیٹگریز کے 860 اشیاء کی درآمدپرپابندی لگائی گئی تھی،

اجلاس کوبتایاگیا کہ تجارتی شراکت داروں کی جانب سے اس پابندی پرسنجیدہ تحفظات کااظہارکیاگیاہے جبکہ اس سے ملکی ریٹیل کی صنعت کو رسد کے حوالہ سے مسائل پیداہوئے ہیں، ای سی سی نے ان تمام اشیاء سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی،ای سی سی نے 30 جون کے بعد اور31 جولائی تک روکے جانیوالی کنسائنمنٹس کو سرچارج کی ادائیگی کے ساتھ جاری کرنے کی سفارش بھی کی۔ اجلاس میں وزارت توانائی (پیٹرولئیم ڈویڑن) کی جانب سے ایل این جی پالیسی 2011 کے تحت نئے ایل این جی ٹرمینلز کو تھرڈ پارٹی ایکسس سے استثنیٰ کیلئے ترامیم سے متعلق سمری پیش کی گئی،اجلاس کوبتایاگیا کہ ملک میں گیس کی طلب اوررسدمیں خلیج بڑھ رہاہے جس کی وجہ سے گیس کی لوڈمنیجمنٹ کی جارہی ہے، اس سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں پراثرات مرتب ہورہے ہیں، ان حالات میں اور ایل این کی درآمد کے ڈھانچہ کو متنوع بنانے کیلئے نئے ایل این جی ٹرمینلز میں غیرملکی ونجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے،ای سی سی نے ان مقاصدکے حصول کیلئے ایل این جی پالیسی 2011 لء آرٹیکل 6.2 اے میں ترمیم کرنے کی منظوری دیدی۔اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم مختص کرنے سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کو انسیڈینٹل چارجز اوروزارت خزانہ سے رائے لینے کے بعد سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

 

 

صدرمملکت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی خدمات سے سبکدوشی اور نئی تعیناتیوں کی منظوری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف اسٹیشنز پر 118 ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو خدمات سے سبکدوش کرنے اور مختلف اسٹیشنز پر 128 وکلاء کی بطور ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی۔جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق چوہدری عامر رحمٰن کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل چار، اسلام آباد سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایک، اسلام آباد ٹرانسفر کی بھی منظوری دی۔مرزا نصر احمد کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل -ایک، لاہور سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل – دو، لاہور ٹرانسفر کی بھی منظوری دی۔وزیر ولایت علی کا بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل، گلگت بلتستان تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی واپس لینے کی منظوری دی۔صدر مملکت نے خدمات سے سبکدوشی اور تعیناتی کی منظوری سینٹرل لاء آفیسرز آرڈیننس، 1970 کے تحت دی۔سبکدوشی اور تعیناتیوں کی منظوری وزارت قانون و انصاف کی سمری پر دی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
64850