Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایک لا کھ ٹن گندم کو 1275 روپے فی 40 کلو گرام کے حسا ب سے ملو ں اور صا رفین کوفرا ہم کی جا ئیگی۔۔پراونشل فوڈکمیٹی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختو نخواہ کے وزیر خوراک حا جی قلندر خا ن لو دھی کی زیر صدارت بدھ کے روز انکے دفتر پشا ور میں پراونشل فو ڈ کمیٹی کا اجلا س منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں گندم کی فرا ہمی کو یقینی بنا نے، حکو مت پنجا ب کی جا نب سے گندم کی قیمتو ں کو کم کر نے کے نتیجے میں صو بے میں صا رفین اور ملو ں کو حکو مت سے گند م کی خریداری کے سلسلے میں سر کا ری نر خو ں میں چھو ٹ دینے اور بعض دیگر امو ر پر غور و خو ض کیا گیا اور اس حوالے سے بعض فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلا س میں سیکر ٹری خوراک، ڈائر یکٹر خوراک اور کمیٹی میں شا مل دیگر متعلقہ محکمہ جا ت کے نما ئندوں نے شر کت کی۔ اجلا س میں بتا یا گیا کہ پنجا ب حکو مت نے 40 کلو گرام گندم کی سر کا ری قیمت فروخت 1300 روپے سے کم کر کے 1275 روپے تک لا ئی ہے جس کے نتیجے میں صو بہ کے گو دامو ں میں مو جو د سر کا ری شعبہ کی گند م کی قیمت فروخت کو بھی پنجا ب کے برا بر لا نا چا ہیے تا کہ ملو ں اور دیگر خر یدا روں کو صوبے ہی میں منا سب ریٹ پر گندم میسر ہو ۔ کمیٹی نے اس حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا کہ تقر یبا ایک لا کھ ٹن گندم کو 1275 روپے فی 40 کلو گرام کے حسا ب سے ملو ں اور صا رفین کوفرا ہم کی جا ئیگی جبکہ اس سلسلے میں کمیٹی نے ضروری عملدرآمد کیلئے تفصیلی سمر ی متعلقہ حکا م کو ارسا ل کر نے کی ہدا یت کی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ڈیر ہ اسما عیل خا ن کے گدامو ں میں مو جو د گند م کا ذخیر ہ چو نکہ محفو ظ حا لت میں ہے لہذا اسے وہیں پر ہی سنبھا ل کر رکھا جا ئے جسکی دیگر علا قوں کے گدامو ں کو منتقلی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس مو قع پر وزیر خوراک نے ڈائر یکٹر خوراک کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفتر ی مصرو فیا ت کیسا تھ ساتھ علا قا ئی دفا تر اور محکمہ خوراک کے ذخیر ہ گا ہو ں کا دورہ کیا کر یں۔ اجلا س میں صوبے کے ایسے علا قو ں جہا ں پر متعین کر دہ کو ٹے سے زائد گند م پہنچا نے کی ضر ورت ہے کے کو ٹے کو بڑھا نے کیلئے اقدا ما ت اُ ٹھا نے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اس مو قع پر صوبا ئی وزیر خوراک حا ج قلندر خا ن لو دھی نے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کو غذائی اجنا س کی فرا ہمی میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جا ئے اور اس سلسلے میں تما م دستیا ب وسا ئل بر وئے کا ر لا ئے جا ئیں۔ اُنہو ں نے کہا کہ صو بے کے پا س گند م کا وافر ذخیر ہ مو جو دہے اور آنے والے سیزن تک ہم گندم کے سلسلے میں مکمل طو ر پر خو د کفیل ہیں۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
6158