Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر میں مسلسل اور اذیت ناک تاخیر کا نوٹس لیا جائے۔ عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر میں مسلسل اور اذیت ناک تاخیر کا نوٹس لیا جائے۔ عوامی حلقے

چترال ( محکم الدین ) ایون اور کالاش ویلیز کے عوامی حلقوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اییل کی ہے ۔کہ ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر میں مسلسل اور اذیت ناک تاخیر کا نوٹس لے کر رکاوٹ ڈالنے والے اداروں کوکٹہرے میں کھڑا کرکے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو انصاف فراہم کیا جائے ۔اپنے اخباری بیانات میں انہوں نے کہا ۔ کہ اس سڑک کاتعمیری فنڈ2015 میں وفاقی حکومت کی طرف سے منظور ہوچکے ہیں ۔ اور زمین کے معاوضے کے فنڈ کی منظوری موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیے جانے کی خوشخبری ملے کئی عرصہ گزر چکا ہے۔ ا س کے باوجود کام کہیں بھی ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام اور سیاح شدید اذیت کا شکار ہو رہےہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حالیہ عید کے دوران ہزاروں سیاح تنگ اور خستہ حال کالاش ویلیز روڈ کی وجہ سے منزل تک پہنچے بغیر راستے میں پھنس کر بغیر وقیام و طعام کی سہولت کے ذلیل و خوار ہوئے ۔ اب کالاش فیسٹول چلم جوشٹ میں سیاح کئی دنوں تک پھر مصیبت سے دوچار ہوں گے ۔ جبکہ مقامی لوگ پہلے ہی اس اذیت اور حکومتی بے حسی کا شکارہیں ۔انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو اللہ پاک کا واسطہ دے کرانتہائی دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ۔ کہ خدارا ان کی حالت پر رحم کیا جائے ۔ اور اس روڈ کی تعمیرمیں تاخیر کا موجب بننے والے اداروں کو کٹہرے میں کھڑا کرکے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو انصاف فراہم کیا جائے ۔ اور بلاتاخیر روڈ کی تعمیر کے احکامات صادر کئے جائیں

chitraltimes bumburait road eid tourist


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
61060