Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون درخناندہ کے عوام نے اپنی مددآپ کے تحت ڈیزاسٹر کے آٹھ دن بعد گاوں کی متاثرہ واٹرسپلائی چینل کو بحال کردیا

شیئر کریں:

ایون درخناندہ کے عوام نے اپنی مددآپ کے تحت ڈیزاسٹر کے آٹھ دن بعد گاوں کی متاثرہ واٹرسپلائی چینل کو بحال کردیا

چترال (محکم الدین) ایون درخناندہ کے لوگوں خصوصا نوجوانوں نے اپنے آباء و اجداد کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈیزاسٹر کے آٹھ دن بعد گاوں کی متاثرہ چینل کو بحال کردیا۔ اور حسب معمول گاوں کیلئے نہری پانی کی سپلائی شروع ہوگئی۔ اس نہرکا ہیڈ گذشتہ شدید بارشوں کے آغاز کے دوسرے دن پتھر اور مٹی کا تودہ گرنے سے تقریبا تین سو فٹ ائریا میں نہر کو نقصان پہنچا تھا۔ اور بڑے بڑے پتھروں اور ملبے سے یہ نہر بھر گیا تھا۔ ڈیزاسٹر کے بعد یہ کہہ کر نہر کی بروقت بحالی نہ ہوسکی۔ کہ مزید تودے گرنے کے خدشات تھے۔ اور دوسری طرف سرکاری سطح پر موڑدہ اور درخناندہ کے دونوں چینلز کے ملبے کو ہٹانے کیلئے اسکیویٹر اور تعمیر کیلئے فنڈ سے متعلق ایم پی اے چترال فاتح الملک علی ناصر نے ڈپٹی کمشنر چترال کو ہدایات دی تھیں۔ جس کا انتظار کیا جارہا تھا۔ لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود اس پرعملدر آمد نہیں ہو سکا۔جس کی وجہ سے گاوں میں پانی کی شدیدقلت پیدا ہوگئی۔یوں کمیونٹی نے آج بروز اتوار نہر کو ہر صورت بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور چھ گھنٹے مسلسل کام کرنیکے بعد چینل کو بحال کر دیا۔ تاہم ایون موڑدہ اور تھوڑیاندہ چینل بدستور حکومتی امداد کی منتظر ہے۔

اس موقع پر علاقے کے بعض بزرگوں نے کہا کہ صدیوں سے ہمارے اباءو اجداد اپنی کم مائیگی اور بے سروسامانی کے باوجود اپنے تمام اجتماعی کام باہمی اتفاق و اتحاد سے انجام دیتے رہے۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ بعض سیاسی مفاد پرست عناصر نے حکومت کے ذریعے عوامی کام کرنے کا بہانا بنا کر اپنے لئے ذریعہ معاش تلاش کیا اور سیاسی سکورنگ کی کو شش کی۔ جس کی وجہ سے ایک طرف ڈیزاسٹر میں بڑی پیمانے پر کرپشن کا بازار گرم ہوتا رہا۔ اور دوسری طرف قدیم روایات اور اجتماعیت کے ساتھ اتفاق کا نظام متاثر ہو ا۔ ایون کے عوامی حلقوں نے کہا ہے۔کہ جو کام اجتماعی بنیادوں پر کمیونٹی انجام دیتی ہے۔ حکومت کی طرف سے ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی ہونی چائیے۔ ایون درخناندہ کے بزرگوں نے ایک بڑا عوامی کام انتہائی جوش و جذبے سے انجام دینے پر نوجوانوں کی تعریف کی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔

chitraltimes residents of ayun repair water channel on self help basis 2 chitraltimes residents of ayun repair water channel on self help basis 3 chitraltimes residents of ayun repair water channel on self help basis 5 chitraltimes residents of ayun repair water channel on self help basis 6 chitraltimes residents of ayun repair water channel on self help basis 7 chitraltimes residents of ayun repair water channel on self help basis 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87745