Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این سی او سی کے کورونا وائرس حوالے فیصلوں کی روشنی میں چترال سمیت تین اضلاع کیلئے ہدایت جاری

شیئر کریں:

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) این سی اوسی کے حالیہ فیصلوں، کورونا وائرس کے کم پھیلاؤکی شرح اور کامیاب ویکینیشن مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے 16 نومبر تا30 نومبر2021 تک 3۔ اضلاع، چارسدہ، چترال اور مانسہرہ کے لئے درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ اضلاع میں تمام کاروباری سرگرمیاں، اسٹبلشمنٹ اور بازار رات 10 بجے تک بند کئے جائیں گے جبکہ میڈیکل خدمات اور فارمیسیز/میڈیکل سٹورز ویکینیشن مراکز، تندور، دودھ / دہی د کانیں، ای کامرس(ہوم ڈیلیوری) میں ڈیلیوری، یوٹیلٹی سروسز (بجلی، گیس انٹرنیٹ، سیلولرز نیٹ ورک /ٹیلی کام، کال سنٹرز)، پیٹرول پمپس اور زرعی مشینوں کی دکانیں / ورکشاپس اس پابندی سے مثتثنی ہوں گی اس طرح آؤٹ ڈور شادی کے پروگرامز مکمل ویکسین شدہ زیادہ سے زیادہ 1000 افراد تک جبکہ ان ڈور پروگرامز میں بھی مکمل ویکسین شدہ 500 مہمانوں تک کی جازت ہوگی۔

تمام سرکاری پرائیویٹ محکمے/ دفاتر مکمل ویکسین شدہ اہلکاروں کی 100 فیصد حاضری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا اسی طرح شہروں کے اندر بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 80 فیصد گنجائش کے ساتھ مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے ہفتے کے ساتوں دن سخت احتیاطی تدابیر (Sops) کیساتھ چلے گی۔

مزارات، ہر قسم کھیلوں کی سرگرمیوں اور جیم میں بھی متعلقہ پابندیوں کے ساتھ مکمل ویکسین شدہ افراد کو اجازت ہوگی۔ تمام پارکس، واٹر سپورٹس اور سوئمنگ پولز 70 فیصد گنجائش کیساتھ کھلے رہیں گے۔ اسی طرح صوبے میں سیاحتی مقامات میں مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے سخت ایس او پیز کے ساتھ اجازت ہوگی۔ مزید برآں اضلاع کی انتظامیہ اور محکمہ اطلاعات اس سلسلے میں مثبت سرگرمیوں کی میڈیا اور اخبارات میں وسیع پیمانے پر تشہیر کیلئے اقدامات کریں گے۔ مذکورہ ہدایات/ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کے لئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ باہمی روابط کے ذریعے کام کریں گے۔ ان امور کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
54971