Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2018-19 کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختو نخوا کی صو با ئی کا بینہ نے بجٹ تجا ویز برا ئے سال 2018-19 اور نظر ثا نی شدہ بجٹ تجا ویز برا ئے سال 2017-18 اور سالا نہ تر قیا تی پر وگرام برا ئے سال 2018-19 کی منظوری دیدی۔ اجلا س کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمو د خا ن نے کی جبکہ ارکا ن کا بینہ کے علا وہ چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکر ٹری اورتمام محکمو ں کے صوبا ئی سیکر ٹریز نے اجلا س میں شر کت کی۔
سیکر ٹر ی فنا نس شکیل قا در نے کا بینہ کو بجٹ، اہداف، محا صل اور اخراجا ت کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔ سیکر ٹر ی پلاننگ اینڈ ڈیو یلپمنٹ شہا ب علی شاہ نے سا لا نہ تر قیا تی پروگرام برا ئے سال 2018-19 اور نظر ثا نی شدہ تخمینہ جا ت کے حوالے سے کا بینہ کو بر یفنگ دی۔ صوبا ئی کا بینہ نے اس مو قع پر فا ٹا اضلا ع (سا بقہ قبا ئلی علا قہ جات) کے لئے سالانہ تر قیا تی پروگرام برا ئے سال 2018-19 کی بھی منظوری دی۔
اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ نے تمام انتظا می سیکر ٹر یو ں کا شکر یہ اداکر تے ہو ئے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جا ت محا صل میں اضا فہ کے لئے خصو صی اقداما ت اُٹھا ئیں اور صوبا ئی محا صل بڑھا نے کے لئے شعبو ں کی نشا ندہی کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
14560