Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم پی اے سردار حسین نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)رکن صوبائی اسمبلی مستوج سیدسردارحسین شاہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بونی کے توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیرتعمیرعمارت مکمل ہونے کے بعد ہسپتال میں جدید مشینری ،طبی آلات،جدید آپریشن تھیٹر،آرتھوپیڈک اورگائنی کے شعبے قائم کیے جائیں گے جہاں تحصیل مستوج اورملحقہ علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجہ کی جدید اورمعیاری سہولتیں میسر آئیں گی اوریہ ہسپتال دکھی انسانیت کیلئے ایک مسیحا کا کردارادا کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی 70سالہ تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو وہی ادویات مفت مل رہی ہیں جو اشرافیہ استعمال کرتی ہے اورہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بونی کوجدید طرز پر استوارکرنے اوراپ گریڈیشن کیلئے 450ملین روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں جس کے لئے اپرچترال کی عوام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے مشکورہیں جنہوں نے چترال کے پسماندگی اوردورافتادگی کوپیش نظررکھے کرکئی میگاپراجیکٹ پرکام شروع کرویاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں صوبائی حکومت کامشکورہوں جس کام کے حوالے سے میں نے درخواست کی تھی ان کوعملی جامہ پہنایا گیا۔ ایم پی اے نے کہا کہ ساڑھے چارسال میں صوبائی حکومت نے چترال کے کئی ہسپتالوں میں سولرسسٹم لگوائے ہیں اورفی سولرسسٹم کی قیمت 7 لاکھ 50ہزارروپے ہے۔جس میں اپرچترال کے بی ایچ یونشکو،آرایس سی دراسن،بی ایچ یواویر،ٹی ایچ کیوبونی اوربی ایچ یو کوشٹ شامل ہیں اور مزیدہسپتالوں کے لئے بھی سولر سسٹم دیے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز ورکس پروگرام کے 19ڈسپنسریزکی بحالی کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں میں غیرضروری تاخیر کا نوٹس لیا گیا ہے ۔ جن کو مقرر ہ وقت کے اندر معیار کے مطابق پائیے تکمیل کو پہنچایا جائیگا۔ ا س موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے چند ورکر زافتتاح کوناکام بنانے کی کوشش کی جس پرایم پی اے سردارحسین نے ان کوسمجھایاکہ ہر علاقے میں ترقیاتی کام متعلقہ ایم پی اے کی مطالبے پر ہی اے ڈی پی میں شامل کیاجاتاہے اورہم وزیراعلیٰ کے مشکورہے کہ جنکی منظوری کے بعد منصوبے دے جاتے ہیں چاہے ایم پی اے حزب اختلاف کا ہویاحزب اقتدارمیں وہ پارلیمنٹ کاحصہ ہوتاہے ۔ ان ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے میں بھی صوبائی حکومت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ۔جس کے بعدسب نے مل کرتختی کی نقاب کشائی کرکے نئی بنے والی تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی کاباقاعدہ افتتاح کیا ۔ا س موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے صدرامیراللہ ،انفارمیشن سیکرٹری پرویزلال،مختارسنگین لال،رحمت سلام لال،وی سی ناظم بونی کرامت ،ظفراللہ پروازاوردیگر جیالوں نے ایم پی اے سردارحسین کی کارکردگی اورعوامی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔ایم پی اے نے محکمہ سی اینڈڈبلیوکے ایکسین انجینئرمقبول اعظم ،سب انجینئر سب ڈویژن مستوج انجینئرسید ابراہم شاہ اورٹھیکہ دارآسمارخان کی کارکرداگی کوتسلی بخش قرارد یا۔

mpa sardar hussain mastuj inuagurates thq hosp booni 4 mpa sardar hussain mastuj inuagurates thq hosp booni 5 mpa sardar hussain mastuj inuagurates thq hosp booni 1 mpa sardar hussain mastuj inuagurates thq hosp booni 2 1 mpa sardar hussain mastuj inuagurates thq hosp booni 3

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , ,
4784