Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 چترال ہارون رشید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کی احکامات پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ہارون رشید نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہارون رشید اس سے پہلے سوات میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
چترال پہنچنے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمرجنسی آفیسر کو سلامی پیش کی گئی اور ان کا استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر ایمرجنسی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات اور آلات کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر چترال ہارون رشید نے کہا کہ ریسکیو1122 کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر عوام کو فوری اور مفت سہولیات فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چترال میں ریسکیو1122 کی جانب سے عوام کیلئےآگاہی اور تربیتی پروگرام جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ریسکیو1122 کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔
rescue1122 chitral 1

rescue1122 chitral 7

rescue1122 chitral 3

rescue1122 chitral 4

rescue1122 chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26226